لاہورہائیکورٹ، اوگرا اور نیپرا سمیت 5 اتھارٹیز کو ماتحت کرنے کیخلاف درخواست پر وفاقی حکومت سے جواب طلب

منگل 10 جنوری 2017 15:32

لاہورہائیکورٹ، اوگرا اور نیپرا سمیت 5 اتھارٹیز کو ماتحت کرنے کیخلاف ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 10 جنوری2017ء) لاہورہائیکورٹ نے اوگرا اور نیپرا سمیت 5 اتھارٹیز کو ماتحت کرنے کیخلاف درخواست پر وفاقی حکومت سے 20 جنوری تک جواب طلب کر لیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں اوگرا اور نیپرا سمیت پانچ اتھارٹیز کو ماتحت کرنے کے خلاف درخواست کی سماعت ہوئی۔ درخواست گزار نے موقف اختیار کیا ہے کہ اتھارٹیز کو وزارتوں کے ماتحت کرنے کی کابینہ سے منظوری نہیں لی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق لاہور ہائیکورٹ نے س معاملے پر وفاقی حکومت سے 20 جنوری تک جواب طلب کر لی ہے جبکہ آئینی نکات کی تشریح کیلئے اٹارنی جنرل کو بھی پیش ہونے کا حکم دیا ہے۔