سانحہ 12 مئی ، فاروق ستار سمیت 16 مفرور ملزموں کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری

سانحہ کا ملزم محمود خان جیل میں انتقال کر چکا اس کا نام خارج کیا جائے،ملزموں کے وکیل کی عدالت سے استدعا

منگل 10 جنوری 2017 16:10

سانحہ 12 مئی ، فاروق ستار سمیت 16 مفرور ملزموں کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 جنوری2017ء) انسداد دہشت گردی عدالت نے سانحہ 12 مئی کے تین مقدمات میں ملوث 16 مفرور ملزمان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے سماعت26 جنوری تک ملتوی کردی ہے۔

(جاری ہے)

منگل کو انسداد دہشت گردی عدالت کراچی میں سانحہ 12 مئی کے 3 مقدمات کی سماعت ہوئی ۔ مئیر کراچی وسیم اختر استثنیٰ کے باعث عدالت میں پیش نہیں ہوئے ۔ ملزمان کے وکلا نے عدالت سے استدعا کی کہ سانحہ 12 مئی کا ملزم محمود خان جیل میں انتقال کرگیا، عدالت اس کا نام خارج کردے۔عدالت نے 16 مفرور ملزمان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے سماعت 26 جنوری تک ملتوی کردی۔

متعلقہ عنوان :