اشتعال انگیز تقاریر کیس، انسداددہشت گردی عدالت نے بانی ایم کیو ایم، ڈاکٹر فاروق ستار و دیگر کے ایک بار پھرناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے

منگل 10 جنوری 2017 16:10

اشتعال انگیز تقاریر کیس، انسداددہشت گردی عدالت نے بانی ایم کیو ایم، ..

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 جنوری2017ء) انسداد دہشتگردی عدالت نے اشتعال انگیز تقاریر کیس میں بانی ایم کیو ایم، ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ ڈاکٹر فاروق ستار ،ڈاکٹر عامر لیاقت اور دیگر کے ایک بار پھرناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے سماعت 26جنوری تک ملتوی کردی ہے۔

(جاری ہے)

منگل کوکراچی کی انسداددہشت گردی عدالت میں اشتعال انگیز تقریر کیس کی سماعت ہوئی۔

سماعت کے دوران ایم کیو ایم پاکستان کی جانب سے اپوزیشن لیڈر خواجہ اظہار الحسن عدالت میں پیش ہوئے۔ عدالت نے قائد ایم کیو ایم سمیت ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ ڈاکٹر فاروق ستار اور دیگر کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے سماعت 26جنوری تک ملتوی کردی ہے۔ ملزموں کے خلاف سچل تھانے میں مقدمہ درج ہے ۔