ڈالر، ریال، درہم اور یورو کی قدر میں اضافہ، پائونڈ کی قدر میں کمی

منگل 10 جنوری 2017 16:59

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 جنوری2017ء) پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر سمیت سعودی ریال، اماراتی درہم اور یورو کی قدروں میں تیزی کا رجحان رہا تاہم برطانوی پائونڈ کی قدر میں مندی ریکارڈ کی گئی۔ منگل کو امریکی ڈالر، سعودی ریال، اماراتی درہم اور یورو کی قدروں میں بالترتیب 35 پیسے، 9 پیسے، 10 پیسے اور 29 پیسے کا اضافہ ہوگیا تاہم برطانوی پائونڈ کی قدر میں 37 پیسے کی کمی رونماء ہوئی۔

(جاری ہے)

نیشنل بینک آف پاکستان سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق امریکی ڈالر اپنی گذشتہ کاروباری روز کی قیمت فروخت 105.65 روپے سے بڑھ کر 106 روپے اور قیمت خرید 103.14 روپے سے بڑھ کر 103.49 روپے ہو گئی۔ مزیدبرآں خلیجی ممالک کی اہم کرنسی سعودی ریال بھی قیمت فروخت 28.03 روپے سے بڑھ کر 28.12 روپے اور قیمت خرید 26.37 روپے سے بڑھ کر 26.46 روپے جبکہ اماراتی درہم قیمت فروخت 28.76 روپے سے بڑھ کر 28.86 روپے اور قیمت خرید 26.36 روپے سے بڑھ کر 26.45 روپے پر بند ہوئی۔

اسی طرح یورپین ممالک کی اہم کرنسی یورو کی قیمت فروخت 111.21 روپے سے بڑھ کر 112.50 روپے اور قیمت خرید 108.57 روپے سے بڑھ کر 109.84 روپے تک جاپہنچی تاہم برطانوی پائونڈ قیمت فروخت 129.34 روپے سے کم ہو کر 128.97 روپے اور قیمت خرید 126.28 روپے سے کم ہو کر 125.92 روپے ریکارڈ کی گئی۔

متعلقہ عنوان :