بھارتی سابق کرکٹر سچن ٹنڈولکر کی موسیقی کے میدان میں انٹری

بھارت کے معروف طبلہ نواز ذاکر حسین کے ساتھ طبلہ بجاتے ہوئے ایسی شاندار پرفارمنس دی

منگل 10 جنوری 2017 17:22

بھارتی سابق کرکٹر سچن ٹنڈولکر کی موسیقی کے میدان میں انٹری
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 جنوری2017ء) بھارت کے مشہور سابق کرکٹرسچن ٹنڈولکر نے کرکٹ کے میدان میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوانے کے بعد اب موسیقی کے میدان میں انٹری دے دی ہے۔

(جاری ہے)

گزشتہ دنوں ممبئی میں ہونے والے ایک کنسرٹ کے دوران ماسٹر بلاسٹر سچن نے بھارت کے معروف طبلہ نواز ذاکر حسین کے ساتھ طبلہ بجاتے ہوئے ایسی شاندار پرفارمنس دی کہ شائقین داد دیے بنا نہ رہ پائے۔اس موقع پر سچن نے ذاکر حسین کے ساتھ جب طبلہ بجاتے ہوئے اپنی صلاحیتوں کے گٴْر دکھائے تو ہال میں موجود تمام شائقین جھوم اٹھے اور پرفارمنس ختم ہونے کے بعد ’ونس مور‘کا نعرہ لگاتے ہوئے مزید پرفارمنس کی درخواست کرتے نظر آئے۔

متعلقہ عنوان :