آسٹریلیا سے ٹیسٹ سیریز میں بدترین شکست ، مکی آرتھر نے رپورٹ دیدی

ہیڈ کوچ نے آسٹریلیا کے ہاتھوں وائٹ واش کا ذمہ دار بائولرز کو قرار دیدیا ہے غیر ملکی کھلاڑیوں کو پاکستان میں کھلانے کیلئے ’’فیکا‘‘ سے بات کریں گے، آرتھر کی رپورٹ پر کام کرینگے ، شہریار خان بھارت کے ساتھ کورٹ میں بھی جا سکتے ہیں ار آئی سی سی کی کمیٹی میں بھی جا سکتے ہیں، ویسٹ انڈیز سکیورٹی ٹیم نے دورے کی منظوری ابھی تک نہیں دی ، چیئرمین پی سی بی سلمان بٹ اچھا پرفارم کر رہے ہیں اس لئے قومی سکواڈ میں شمولیت کیلئے سلیکشن کمیٹی کو گرین سگنل دیدیا ہے، گفتگو

منگل 10 جنوری 2017 17:54

آسٹریلیا سے ٹیسٹ سیریز میں بدترین شکست ، مکی آرتھر نے رپورٹ دیدی
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 جنوری2017ء) آسٹریلیا سے ٹیسٹ سیریز میں بدترین شکست ، مکی آرتھر نے رپورٹ دیدی ،ہیڈ کوچ نے آسٹریلیا کے ہاتھوں وائٹ واش کا ذمہ دار بائولرز کو قرار دیدیا ہے۔ جبکہ پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) کے چیئرمین شہریار خان کا کہنا ہے کہ غیر ملکی کھلاڑیوں کو پاکستان میں کھلانے کیلئے ’’فیکا‘‘ سے بات کریں گے، دوسری جانب قومی کرکٹر سلمان بٹ کی قسمت کا ستارہ ایک بار پھر چمکنے کو تیار ہے کیونکہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین نے قومی سکواڈ میں ان کی شمولیت کا عندیہ دیدیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین شہریار خان نے کہا ہے کہ مکی آرتھر نے آسٹریلیا میں پاکستانی ٹیم کی شکست سے متعلق رپورٹ دیدی ہے جس میں انہوں نے بائولرز کو ذمہ دار قرار دیا ہے۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا تھا کہ مکی آرتھر نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ بلے باز اتنے ذمہ دار نہیں ہیں جتنے بائولرز ہیں تاہم آسٹریلیا میں شکست کی ذمہ داری بائولر پر عائد ہوتی ہے۔

شہریار خان نے مزید کہا کہ پی ایس ایل کے بعد نوجوان کھلاڑیوں پر مشتمل کیمپ لگائیں گے اور مکی آ رتھر سے کہیں گے کہ ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کیلئے ڈومیسٹک کرکٹ کو بھی دیکھیں۔ ایک سوال کے جواب میں شہریار خان نے کہا کہ ویسٹ انڈیز کی سیکیورٹی ٹیم نے دورہ پاکستان کی ابھی تک حتمی منظوری نہیں دی۔انہوں نے کہا کہ بھارتی کرکٹ بورڈ کے ساتھ بھی سیریز کیلئے تاحال بات نہیں ہوئی۔

بھارت کے ساتھ کورٹ میں بھی جا سکتے ہیں ار آئی سی سی کی کمیٹی میں بھی جا سکتے ہیں۔ پی سی بی نے پلیئرز ایسوسی ایشن کیساتھ رابطے کا فیصلہ ہے۔ چیئرمین شہریار خان نے سلمان بٹ کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سلمان بٹ اچھا پرفارم کر رہے ہیں اس لئے قومی سکواڈ میں شمولیت کیلئے سلیکشن کمیٹی کو گرین سگنل دیدیا ہے۔واضح رہے کہ کرکٹ کے جس بدترین سکینڈل کے باعث دنیا بھر میں پاکستان رسوا ہوا اس کا مرکزی کردار سلمان بٹ ہی تھے اور ان کیساتھ محمد آصف اور محمد عامر تھے۔

تینوں کرکٹرز کو قید کی سزا بھی سنائی گئی تھی جو یہ پوری کر چکے ہیں۔محمد عامر تو آئی سی سی کے ایک ریلیف پروگرام کے تحت اپنے جرم کا اعتراف کر کے اور پوری دنیا میں جوئے کے خلاف کمپین چلانے کے بعد قومی ٹیم کا حصہ بن چکے ہیں تاہم محمد آصف اور سلمان بٹ تاحال اس میں کامیاب نہیں ہو سکے تھے لیکن لگتا ہے کہ سلمان بٹ کی ’’محنت‘‘ بھی رنگ لے آئی ہے اور وہ دوبارہ قومی ٹیم میں جگہ بنانے کیلئے تیاری مکمل کر چکے ہیں۔