سینٹرل ڈیپازٹری کمپنی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر حنیف جکھورا مکہ مکرمہ میں انتقال کرگئے

منگل 10 جنوری 2017 17:54

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 جنوری2017ء) سینٹرل ڈیپازٹری کمپنی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر محمد حنیف جکھورا مسجد الحرام مکہ مکرمہ میں انتقال کرگئے۔ حنیف جکھورا عمرہ کی سعادت حاصل کرنے سعودی عرب گئے ہوئے تھے۔ حنیف جکھورا نے 1994ء میں سینٹرل ڈیپازٹری کمپنی کو جوائن کیا تھا اور 2002ء میں وہ سی ڈی سی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر بنے تھے۔

حنیف جکھورا2014ء سے خطے میں کام کرنے والی سکیورٹیز ڈیپازٹریز اور کلیئرنگ کمپنیوں کی نمائندہ تنظیم ایشیا پیسیفک سینٹرل سکیورٹیز ڈیپازٹری گروپ کی ایگزیکٹو کمیٹی کے چیئرمین بھی تھے۔ حنیف جکھورا ملک کے چھوٹے شہروں میں کیپیٹل مارکیٹ حب قائم کرنے کیلئے پائلٹ پراجیکٹ پر کام کرنے والی کمیٹی کے بھی سربراہ تھے۔ یا درہے کہ سکیورٹیزاینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان نے 2015ء میں حنیف جکھورا کی سربراہی میںیہ کمیٹی تشکیل دی تھی، وہ صحت اور تعلیم کے شعبوں سمیت خد متِ خلق میںبھی فعال تھے۔

(جاری ہے)

حنیف جکھوراپاکستانی کیپیٹل مارکیٹ میں سرمایہ کاروں کے تحفظ اور آگاہی کے وکیل تھے، ان کی قیادت میں سینٹرل ڈپازٹری کمپنی ایک چھوٹی سی ڈپازٹری کمپنی سے کیپیٹل مارکیٹ کی بین الاقوامی سطح کے ڈھانچے کی کمپنی بن گئی ہے۔ سی ڈی سی کی انتظامیہ اور ملازمین نے حنیف جکھورا کے انتقال پر انتہائی دکھ کا اظہار کرتے ہوئے ان کے خاندان سے ہمدردی کا اظہار کیا ہے اور ان کی خدمات پر انہیں خراجِ عقیدت پیش کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :