فرقہ واریت کودہشتگردی سے نہ جوڑاجائے،چوہدری نثار
فرقہ واریت کے مسائل1300سال سےجاری ہیں،دنیابھرمیں دہشتگردی کاگراف بڑھ رہاہے،وزیرداخلہ کااجلاس میں خطاب،چوہدری نثارمخالفین پربرسے توپیپلزپارٹی اورایم کیواراکین ایوان سے واک آؤٹ کرگئے،ذرائع
ثنااللہ ناگرہ منگل 10 جنوری 2017 18:26
اسلام آباد (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔10جنوری2017ء) : وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثارعلی خان نے کہا ہے کہ فرقہ واریت کو دہشتگردی سے نہ جوڑاجائے،فرقہ واریت کے مسائل 1300 سال سے جاری ہیں،دنیابھرمیں دہشتگردی کا گراف بڑھ رہا ہے۔سینیٹ کے اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے چوہدری نثار مخالفین کوآڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ اچھے کاموں کا سہرا کسی اور کے سرجبکہ تنقید مجھ پرہوتی رہی۔
لیکن اس کے باوجقد میں نے ہر کسی کو کھلا بولنے کا موقع دیا۔انہوں نے کہا کہ جلد سپریم کورٹ میں اپنا مؤقف اورکارکردگی پیش کروں گا۔2012ء میں ایوان صدر سے بیان آیا، ایوان میں بات کی جائے تو حقائق کو سامنے رکھا جائے، کاش ہم میں اخلاقی جراٴت ہو کہ بات تب کریں جب سامنے ہوں۔جس پرطاہر مشہدی اور تاج حیدر نے احتجاج کیا۔(جاری ہے)
چوہدری نثارکے بیان پرپیپلزپارٹی اور ایم کیو اراکین ایوان سے واک آؤٹ کرگئے۔
جس پر (ن)لیگی رہنماء نے کہا کہ واک آؤٹ کرکے اپوزیشن نے فرارکاراستہ اختیار کیا۔انہوں نے کہا کہ میں نے کونسی کسی کی تضحیک کی ہے۔کیا بات کرنا میرا آئینی حق نہیں۔ہم باخبرہیں،قانون ساز اداروں کے ممبر ہیں۔انہوں نے کہا کہ جانتے ہیں وفاق اور صوبے کا دائرہ کارکیا ہے۔حکومت سندھ کے ساتھ میرا اچھا ورکنگ تعلق ہے، ہمیں ایک دوسرے کے بارے میں تحفظات ہوسکتے ہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ون وے کی خلاف و رزی روکنے کیلئے لاہور کی مرکزی شاہراہوں پر ٹائر کلرز لگانے کا فیصلہ
-
جنوبی افریقہ: بس حادثے میں درجنوں افراد ہلاک
-
پوٹن کے ساتھ اچھے تعلقات معاون ثابت ہو سکتے ہیں، سابق جرمن چانسلر
-
جیمز اور جیولری میں سرمایہ کاری کیلئے غیر ملکی کمپنیوں کی حوصلہ افزائی کرنا ہوگی،آصف علی زرداری
-
عمران خان پر پہلے بھی حملہ ہوچکا ہے کسی بڑے حادثے کے متحمل نہیں ہوسکتے،لاہور ہائیکورٹ
-
وزیراعظم کا بجلی چوری کی سہولت کاری میں ملوث سرکاری افسران کیخلاف کارروائی کا حکم
-
آئی ایم ایف کے ساتھ آنے والے دنوں میں بڑے پروگرام کی طرف جارہے ہیں،محمد اورنگزیب
-
زرمبادلہ ذخائر میں مزید اضافہ ہو گیا
-
سگریٹ کو مزید مہنگا کرکے نوجوانوں کو تمباکو نوشی سے دوررکھا جاسکتا ہے
-
وفاقی حکومت نے کابینہ کی ای سی ایل کمیٹی کی تشکیل نو کردی
-
سندھ حکومت کا آئندہ ہفتے 2 تعطیلات کا اعلان
-
حکومت اور جماعتوں کو مل کرخفیہ ایجنسیوں کی سیاست میں مداخلت کوروکنا چاہیے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.