ہزارہ موٹر وے پر ایبٹ آباد کیلئے انٹرچینج شملہ پہاڑی پر ہی تعمیر کی جائے گی، ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی

منگل 10 جنوری 2017 19:58

ایبٹ آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 جنوری2017ء) ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی مرتضیٰ جاوید عباسی نے کہا ہے کہ ہزارہ موٹر وے پر ایبٹ آباد کیلئے انٹرچینج شملہ پہاڑی پر تعمیر کیا جائے گی، پاک چائنہ اقتصادی راہداری منصوبہ کے تحت بننے والی ہزارہ موٹر وے کے فیز II پر کام جاری ہے، ایبٹ آباد کیلئے انٹرچینج اسی جگہ کے علاقہ صرف شملہ پہاڑی پر ہی تعمیر کیا جائے گا۔

وہ گذشتہ روز شملہ پہاڑی موقع پر جا کر انٹر چینج کی جگہ کا معائنہ کرنے کے بعد میڈیا سے بات چیت کر رہے تھے۔ ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی مرتضیٰ جاوید عباسی نے نیشنل ہائی وے اتھارٹی کے حکام کو شملہ پہاڑی پر ایبٹ آباد اور شیروان کے عوام کیلئے انٹرچینج ڈیزائن کرنے کی فوری ہدایات بھی جاری کر دی ہیں، اس سلسلہ میں وہ این ایچ اے حکام کے ہمراہ گذشتہ روز خود شملہ پہاڑی پر گئے اور موٹر وے کے کام اور ایبٹ آباد اور شیروان کے عوام کیلئے انٹرچینج کی جگہ کا معائنہ کیا۔

(جاری ہے)

این ایچ اے نے اس موقع پر انہیں ہزارہ موٹر وے کے حوالہ سے بریفنگ دی۔ ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی مرتضیٰ جاوید عباسی نے این ایچ اے حکام کو ایبٹ آباد اور شیروان کے عوام کیلئے انٹر چینج شملہ پہاڑی پر ڈیزائن کرنے کی ہدایات جاری کر دی جس پر اب انٹر چینج شملہ پہاڑی پر بنایا جائے گا جس سے شیروان، دوبتھر اور شملہ ہل کے گردونواح کے لوگوں کو فائدہ پہنچے گا۔