ایبٹ آباد کے پہاڑی علاقوں میں برف باری کے بعد سڑکوں کی فوری بحالی پر کام شروع کر دیا گیا ہے، آمنہ سردار

منگل 10 جنوری 2017 20:01

ایبٹ آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 جنوری2017ء) مسلم لیگ (ن) کی رکن صوبائی اسمبلی آمنہ سردار نے کہا ہے کہ ایبٹ آباد کے پہاڑی علاقوں میں برف باری کے بعد فوری سڑکوں کی بحالی کیلئے کام شروع کر دیا گیا ہے، مری روڈ، نتھیاگلی اور ٹھنڈیانی سمیت دیگر علاقوں کی رابطہ سڑکوں پر کسی قسم کی رکاوٹ نہیں ہیں، ٹریفک بدستور رواں دواں ہے۔

(جاری ہے)

صحافیوں سے گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ متعلقہ محکموں نے برف باری اور بارشوں کے بعد لینڈ سلائیڈنگ سے بند ہونے والی سڑکوں کی بحالی کیلئے فوری اقدامات شروع کر رکھے ہیں، امید کرتے ہیں کہ امسال عوام کو سڑکوں کی بندش سے متعلق کسی قسم کی تکلیف کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا، مذکورہ محکمہ جات اس سلسلہ میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کر رہا ہے۔

متعلقہ عنوان :