صوبائی حکومت معاشرے میں قانو ن و انصاف کا بول بالا کرنے کیلئے وکلاء برادری کی فلاح و بہبود کیلئے اقدامات اٹھا رہی ہے

خیبر پختونخوا کے وزیر قانون امتیاز شاہد قریشی کا وفد سے گفتگو

منگل 10 جنوری 2017 20:13

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 10 جنوری2017ء) خیبر پختونخوا کے وزیر قانون امتیاز شاہد قریشی نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت معاشرے میں قانو ن و انصاف کا بول بالا کرنے کے لئے وکلاء برادری کی فلاح و بہبود کے سلسلے میں بھرپور اقدامات اٹھا رہی ہے۔وہ منگل کو پشاور میں پشاور ہائی کورٹ مینگورہ بنچ کے جنرل سیکرٹری سید عبدالحق ایڈوکیٹ اور ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن سوات کے جنرل سیکرٹری نسیم گل ایڈوکیٹ سے بات چیت کر رہے تھے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ایک پروقار تقریب کا بھی اہتمام کیا گیا جس کے دوران ہائی کورٹ مینگورہ بنچ کے جنرل سیکرٹری سید عبدالحق ایڈوکیٹ کو 10لاکھ روپے اور ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن سوات کے جنرل سیکرٹری نسیم گل ایڈوکیٹ کو بھی10لاکھ روپے کے چیک صوبائی حکومت کی طرف سے حوالے کئے گئے۔ وزیر قانون نے کہا کہ حکومت وکلاء برادری کے مسائل حل کرنے کے لئے بھرپور اقدامات اٹھا رہی ہے تاکہ وہ معاشرے کو ترقی سے ہمکنار کرنے اور انصاف ،مساوات اور قانون کی پاسداری کے عمل کو موثر بنانے میں اپناکردار اداکر سکیں۔

متعلقہ عنوان :