پیمرا ریجنل دفتر سکھر کی ٹیم کا شاہ عبداللطیف یونیورسٹی خیرپور کا دورہ

منگل 10 جنوری 2017 20:16

سکھر۔10جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 جنوری2017ء) پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) ریجنل دفتر سکھر کی ٹیم نے غیر تجارتی ایف ایم ریڈیو لائسنس کے سلسلے میں شاہ عبداللطیف یونیورسٹی خیرپور کا دورہ کیا۔ ٹیم یجنل جنرل منیجر سکھرشیراز اصغر شیخ ، ڈپٹی جنرل منیجر آپریشنزسید مدثر علی شاہ معصومی ،ڈپٹی جنرل منیجرآپریشنز سید مزمل شاہ، فیلڈ انسپکٹرخیرپور ندیم احمدقریشی اور فیلڈ انسپکٹر ایف ایم انچارج عبدالشکور شیخ پر مشتمل تھی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ٹیم نے لائسنس کے متعلق شعبہ میڈیا اسٹڈیز کے چیئرمین پروفیسر ڈاکٹر تاج محمد لاشاری سے گفت و شنید کی۔ انہوں نے ایف ایم ریڈیو اسٹیشن کے اسپاٹ کا بھی دورہ کیا اور یونیورسٹی انتظامیہ کو جلد ایف ایم ریڈیو لائسنس جاری کروانے کی یقین دہانی کرائی۔ اس موقع پر پروفیسر ڈاکٹر تاج محمد لاشاری نے ایف ایم ریڈیو کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ یونیورسٹی میں ایف ایم ریڈیو اسٹیشن کھولا جارہا ہے ، اس ایف ایم ریڈیو سے تعلیمی ، ترقیاتی، ورکشاپ، کانفرنسز، کھیلوں ، تربیت کی خبریں اور طلبہ و طالبات کیلئے نت نئے اطلاعات نشر کیے جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :