کراچی کی مقامی عدالت نے وسیم اکرم کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے

قاتلانہ حملے کیس کے سلسلے میں وسیم اکرم گزشتہ 31سماعتوں سے عدالت میں گواہی کیلئے پیش نہیں ہوئے

منگل 10 جنوری 2017 20:22

کراچی کی مقامی عدالت نے وسیم اکرم کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 10 جنوری2017ء) عدالت نے قومی کرکٹ ٹیم کے سابق مایہ ناز آل رائونڈر اور کپتان وسیم اکرم کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق مایہ ناز آل رانڈر اور سابق کپتان وسیم اکرم کے وارنٹ گرفتاری جاری ہوئے ہیں۔

(جاری ہے)

کراچی کی مقامی عدالت نے وسیم اکرم کے وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے انہیں 17 جنوری کو عدالت میں پیش ہونے کا حکم دیا ہے۔

وسیم اکرم نے خود پر ہونے والے قاتلانہ حملے کی ایف آئی آر میجر ریٹائرڈ عامر اور دیگر کے خلاف تھانہ بہادرآباد میں درج کرا رکھی ہے جبکہ وہ کیس کے سلسلے میں گزشتہ 31 سماعتوں سے عدالت میں گواہی کے لئے پیش نہیں ہورہے۔ وسیم اکرم کا کہنا ہے کہ انہیں ملزمان کی جانب سے قتل کی دھمکیاں دی جارہی ہیں جس کے باعث عدالت میں پیش ہونے سے قاصر ہوں۔

متعلقہ عنوان :