کراچی،یو بی جی رہنما دائود عثمان جھکورا کے صاحبزادے محمد حنیف جکھورا مسجد الحرام مکہ مکرمہ میں انتقال کرگئے

منگل 10 جنوری 2017 20:53

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 جنوری2017ء) سینٹرل ڈپازٹری کمپنی کے چیف ایگزیکٹو آفیسراورایف پی سی سی آئی کے سابق نائب صدر،یو بی جی کے رہنما دائود عثمان جھکورا کے صاحبزادے محمد حنیف جکھورا مسجد الحرام مکہ مکرمہ میں انتقال کرگئے۔حنیف جکھورا عمرہ کی سعادت حاصل کرنے سعودی عرب گئے ہوئے تھے۔ حنیف جکھورا نے 1994ء میں سینٹرل ڈپازٹری کمپنی کو جوائن کیا تھا اور 2002ء میں وہ سی ڈی سی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر بنے تھے۔

حنیف جھکورا2014ء سے خطے میں کام کرنے والی سیکیوریٹیز ڈپازٹریز اور کلیئرنگ کمپنیوں کی نمائندہ تنظیم ایشیاپیسیفک سینٹرل سیکیوریٹیز ڈپازٹری گروپ(اے سی جی)کی ایگزیکٹو کمیٹی کے چیئرمین بھی تھے۔ حنیف جکھورا ملک کے چھوٹے شہروں میں کیپیٹل مارکیٹ حب قائم کرنے کیلئے پائلٹ پراجیکٹ پر کام کرنے والی کمیٹی کے بھی سربراہ تھے۔

(جاری ہے)

یا درہے کہ سیکیوریٹیزاینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان نے 2015ء میں حنیف جھکورا کی سربراہی میںیہ کمیٹی تشکیل دی تھی۔

حنیف جکھورا صحت اور تعلیم کے شعبوں سمیت خد متِ خلق میںبھی فعال تھے۔ حنیف جکھورا پاکستانی کیپیٹل مارکیٹ میں سرمایہ کاروں کے تحفظ اور آگاہی کے وکیل تھے۔ حنیف جکھورا کی قیادت میں سینٹرل ڈپازٹری کمپنی ایک چھوٹی سی ڈپازٹری کمپنی سے کیپیٹل مارکیٹ کی بین الاقوامی سطح کے ڈھانچے کی کمپنی بن گئی ہے۔ سی ڈی سی کی انتظامیہ اور ملازمین نے حنیف جکھورا کے انتقال پر انتہائی دکھ کا اظہار کرتے ہوئے ان کے خاندان سے ہمدردی کا اظہار کیا ہے اور ان کی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :