بلاول بھٹو زرداری دور روزہ دورہ پر 19,18 جنوری کو فیصل آباد آئیں گے

منگل 10 جنوری 2017 21:03

بلاول بھٹو زرداری دور روزہ دورہ پر 19,18 جنوری کو فیصل آباد آئیں گے
فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 جنوری2017ء) چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری دور روزہ دورہ پر 19,18 جنوری کو فیصل آباد آئیں گے۔ چیئرمین لاہور سے ریلی کی قیادت کرتے ہوئے جی ٹی روڈ سے فیصل آباد پہنچیں گے۔

(جاری ہے)

پاکستان پیپلز پارٹی فیصل آباد کے ترجمان نے آن لائن کو بتایا کہ گزشتہ روز زرداری ہاؤس اسلام آباد میں بلاول بھٹو زرداری کی صدارت میں ہونیوالے اجلاس کے بعد شیڈول جاری کردہ گیا اس اجلاس میں سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف‘ مرکزی جنرل سیکرٹری نیئر حسین بخاری‘ مرکزی سیکرٹری اطلاعات چوہدری منظور احمد‘ صوبائی صدر قمر الزمان کائرہ‘ جنرل سیکرٹری ندیم افضل چن‘ سیکرٹری اطلاعات مصطفی نواز کھوکھر‘ فیصل آباد شہر کے سابق صدر رانا محمد مشتاق خاں‘ طارق محمود باجوہ‘ سابق ایم این اے نواب شیر وسیر بھی موجود تھے۔

ملک سعید ساجد نے مزید بتایا کہ ایک دو روز میں شہری تنظیم کے عہدیداروں اور قائدین سے مشاورت کے بعد پروگرام کو حتمی شکل دے دی جائے گی۔ چیئرمین بلاول بھٹو فیصل آباد میں مصروف ترین دن گذاریں گے۔ کارکنوں کے علاوہ‘ مزدور‘ ٹریدرز‘ یوتھ‘ طلبہ‘ صنعتکاروں سے بھی ملاقاتیں کرینگے۔ اس کے علاوہ میڈیا کے نمائندوں کے ساتھ بھی میڈیا ٹاک کرینگے۔