جہلم، 610گرام چرس،310گرام ہیروئن،25لیٹر شراب اور اسلحہ برآمد

منگل 10 جنوری 2017 21:15

جہلم(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 جنوری2017ء) جہلم میں 610گرام چرس،310گرام ہیروئن،25لیٹر شراب اور اسلحہ برآمد کر لیا گیا۔

(جاری ہے)

تفصیلا ت کے مطابق عزت خان اے ایس آئی نے ملزم غلام مرتضیٰ ولد محمد غلام سکنہ اتھر سے 110گرام چرس ، افتخار احمد اے ایس آئی نے شبیر حسین سے 02بوتل شراب، امتیاز حسین اے ایس آئی نے محمد بلال ولد شبیر سکنہ کو ٹ کلاں سے 4لیٹر شراب، مشتاق حسین اے ایس آئی نے الحسرت عباس سے 03لیٹر شراب،انچارج سی آئی اے محمد طفیل اے ایس آئی نے لبنیٰ تاج دختر محمد تاج سکنہ محلہ محمود علی شاہ تھانہ وارث خان ضلع راولپنڈی سے 500گرام چرس ،انم زوجہ شہزاد سکنہ محلہ ااسلام پورہ سے 310گرام ہیروئن، مشتاق احمد اے ایس آئی نے ملزم سخاوت علی ولد راسب علی سکنہ کوٹلی پیراں سے 5لیٹر شراب،محمد افضال ایس آئی نے غلام عباس ولد غلام شبیر سکنہ محلہ آزاد پورہ پننوال سے 5لیٹر شراب،عمر حیات ایس آئی نے عامر شہزاد ولد خوشی محمد سکنہ محلہ آزاد پورہ پننوال سے 6لیٹر شراب، مطلوب حسین اے ایس آئی نے نبیل شوکت ولد شوکت علی ،زاہد محمود ولد محمد یاسین کو بحالت نشہ شراب گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا۔

متعلقہ عنوان :