چوہدری نثار نے ا یوان میں چار اغواء شدہ افراد کی وضاحت پیش نہیں کی اس پر فوکس کیاجائے تو زیادہ بہتر ہے ، اعتزاز احسن

منگل 10 جنوری 2017 21:23

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 جنوری2017ء) سینٹ میں اپوزیشن لیڈر چوہدری اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ وزیر داخلہ چوہدری نثار نے ا یوان میں چار اغواء شدہ افراد کی وضاحت پیش نہیں کی جس کی وجہ سے ایوان تشنہ ہے اور اس پر فوکس کیاجائے تو زیادہ بہتر ہے عوام کو یہ نہیں چاہیے کہ آپ کی کارکردگی کتنی اچھی جارہی ہے اور جن لوگوں کا جھکائو کالعدم شعبوں کی جانب ہے وہ بھی واضح ہے کس نے کتنا کام کیا ،اس پر بات کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔

(جاری ہے)

جہاں تک بات ہے دہشتگردی کی اس میںکمی ہوئی ہے اس کا کریڈٹ فوجی قیادت کو جاتا ہے کیونکہ ضرب عضب سے قبل سول حکومت غافل تھی لیکن کراچی ائیرپورٹ پر حملے کے بعد آپریشن شروع کیا گیا۔ (عابد شاہ)