کوئٹہ ، عدالت نے 02 فروری کو ملک گیر واپڈا اور اس کے گروپ آف کمپنیز میں ریفرنڈم کرنے کا اعلان کردیا ہے،سید آغا محمد

واپڈا اور اس کے گروپ آف کمپنیز کی نجکاری کو منظم جدوجہد کے ذریعے ناکام بنائیں گے،سیکریٹری سی بی اے

منگل 10 جنوری 2017 21:29

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 جنوری2017ء) آل پاکستان واپڈا ہائیڈروالیکٹرک ورکرز یونین(سی بی ای) بلوچستان کے سیکریٹری نشرواشاعت سید آغا محمدنے اپنے ایک اخباری بیان کے ذریعے کہا کہ نیشنل انڈسٹریل ریلیشن کمیشن اسلام آباد کی عدالت نے مورخہ02 فروری2017 ء کو ملک گیر سطح پر واپڈا اور اس کے گروپ آف کمپنیز میں ریفرنڈم منعقد کرنے کا اعلان کردیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ واپڈا اور اس کے گروپ آف کمپنیز کے ایک لاکھ ساٹھ ہزار سے زائد محنت کش سی بی اے کے تعین کیلئے جمہوری طریقے سے اپناحق رائے دہی استعمال کریں گے اور واپڈا اور اس کے گروپ آف کمپنیز کی نجکاری کو منظم جدوجہد کے ذریعے ناکام بنائیں گے۔انہوں نے کہا کہ اس وقت مزدور دشمن قوتیں اور نجکاری کے حمایتی عناصر واپڈا اور اس کے گروپ آف کمپنیز میں ملک گیر سطح پر ریفرنڈم منعقد کرانے میں لیت و لعل سے کام لے رہے تھے لیکن آل پاکستان واپڈا ہائیڈروالیکٹرک ورکرز یونین(سی بی ای) کے پلیٹ فارم پر متحدومنظم محنت کشوں کی جدوجہد کی بدولت آخر کار 02 فروری 2017ء کو ملک گیر سطح پر واپڈا اور اسکے گروپ آف کمپنیز میں ریفرنڈم کا اعلان کردیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

سی بی اے یونین کے مرکزی جوائنٹ صدر و صوبائی چیئرمین محمد رمضان اچکزئی نے 02 فروری کے ریفرنڈم کی مناسبت سے صوبائی کابینہ ، زونل، ڈویژنل اور سب ڈویژنل عہدیداروں کا مشترکہ اجلاس بروز جمعرات بمورخہ 12جنوری 2017ء دن 11:00بجے خورشید لیبر ہال کوئٹہ میں طلب کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :