پنجاب فوڈاتھارٹی کاچھاپے،دودھ کی سپلائی کیخلاف کریک ڈاؤن،6500لیٹرناقص دودھ ضائع

لاہورمیں2ہزار،فیصل آباد میں8سو،ملتان میں1900،گوجرانوالہ میں1800لیٹرناقص دودھ تلف کردیاگیا،ناقص صفائی اورفوڈ اتھارٹی قوانین کی خلاف ورزی،بابا جی قلفی،جاوید بیکری سیل،متعدد کو72ہزارکےجرمانے

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ منگل 10 جنوری 2017 19:42

پنجاب فوڈاتھارٹی کاچھاپے،دودھ کی سپلائی کیخلاف کریک ڈاؤن،6500لیٹرناقص ..

لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔10جنوری2017ء) :وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کی ہدایت پرصحت مند پنجاب پروگرام کے تحت عوام کو صحت مند اور میعاری خوراک کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے پنجاب فو ڈاتھا رٹی کی ٹیموں کی طرف سے اشیاء خوردونوش بنانے اور بیچنے والوں کی چیکنگ جاری ہے۔اس سلسلے میں ڈائریکٹر جنرل پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ہدایات پر شہر کے داخلی راستوں پر ناکے لگا کر دودھ کی چیکنگ کی گئی اور موقع پر ٹیسٹ کیے گیے۔

لاہور میں 2ہزار، فیصل آباد میں 8سو، ملتان میں 1900، گوجرانوالہ میں 1800لیٹرناقص دودھ تلف کردیا گیا ۔ مجموعی طور پر 6500لیٹر ناقص دودھ ضائع کیا گیا۔شالیمارٹاؤن کی ٹیم نے کوٹ خواجہ سعید میں جاوید بیکری کو خوراک کی تیاری میں استعمال ہونے والے برتنوں اور آلات کی انتہائی ناقص حالت اور برتنوں کی صفائی کے لیے گندے پانی کا استعمال کرنے سربمہر کر دیا۔

(جاری ہے)

علامہ اقبال ٹاؤن اور گلبرگ ٹاؤن کی ٹیم نے نیوملتان روڈ یثرب کالونی میں بابا جی قلفی(پروڈکشن یونٹ)کوکریم کو سٹور کرنے کے لیے نیلے کیمیکل ڈرمز کا استعمال کرنے، فریزرز کی ناقص حالت، کھانے پینے کی اشیاء پر مکھیوں کی بھرمار، ٹوٹے پھوٹے فرش پر پانی جمع ہونے، کھانے پینے کی اشیا کو ڈھانپ کر نہ رکھنے، ملازمین کی ناقص جسمانی حالت اور حشرات کی روک تھام کے نامناسب انتظامات کی بناپرسربمہر کر دیا۔

گڑھی شاہو پل کے علاقے فیضان ملک شاپ اینڈ قصوری فالودہ شاپ کو کھڑے ہوئے پانی ،کھلی نالیوں ،مکھیوں کی کثرت اور فالتو سامان کی موجودگی پر 4500 روپے جرمانہ عائد کیا اور شکایت پر دکان کا جائزہ لیا گیا ۔عزیزبھٹی اور واہگہ ٹاؤن کی ٹیم نے ٹائم فوڈز (پروڈکشن یونٹ) کو صفائی کے نامناسب انتظامات پر 20ہزار روپے جرمانہ اورچلی گارلک ساس، ٹائم پیور ٹماٹو کیچپ اور ٹائم وائٹ سنتھیٹک ویناجرکے نمونہ جات لیبارٹی ٹیسٹنگ کے لیے بھجوا دیے۔

جوڑے پل کے علاقے اشفاق چوک میں شاہد ڈیریز کو غیر مناسب جسمانی صورتحال ،کریم کی ناقص حالت ،نکاسی آبکے باعث 12000 روپے جرمانہ عائد کیا ،اور شہد، مکھن اور دیسی گھی کے نمونہ جات لیبارٹی ٹیسٹنگ کے لیے بھجوا دیے۔سمن آبادٹاؤن کی ٹیم نے ناقص صفائی پر گلشن راوی میں آئشہ فوڈ کو 10ہزار روپے ،گوگا بیکری(پروڈکشن یونٹ)کو 5ہزار روپے ، داتاگنج بخش ٹاؤن کی ٹیم نے علی بابا بیکری کو 10ہزار روپے ، نشتر ٹاؤن کی ٹیم نے انڈسٹریل اسٹیٹ کوٹ لکھپت میں ری موکسن انٹرپرائزز فار یو سنیکس کو 15000 روپے جرما نہ اور ایک ہفتے میں بہتری کے احکامات جاری کیے ۔

متعلقہ عنوان :