پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی ،کے ایس ای 100 انڈیکس 173.62 پوائنٹس کی کمی سے 48865.79 پوائنٹس پر بند

منگل 10 جنوری 2017 22:18

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 جنوری2017ء) پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے دورز مندی رہی اور کے ایس ای 100 انڈیکس 173.62 پوائنٹس کی کمی سے 48865.79 پوائنٹس پر بند ہوا، مارکیٹ سرمایہ میں 17 ارب 92 کروڑ 20 لاکھ 74 ہزار 496 روپے کی کمی رونماء ہوئی جبکہ تجارتی حجم میں بھی 69 کروڑ 88 لاکھ 37 ہزار 184 روپے کی مندی ریکارڈ کی گئی۔ اسی طرح خرید و فروخت میں 7 کروڑ 83 لاکھ 29 ہزار 230 حصص کی کمی رونماء ہوئی۔

تفصیلات کے مطابق کاروباری ہفتے کے دوسرے روز منگل کو پی ایس ایکس میں مندی کا رجحان رہا اورکے ایس ای 100 انڈیکس 173.62 پوائنٹس کی کمی سے 48865.79 پوائنٹس پر بند ہوا جبکہ کے ایس ای 30 انڈیکس بھی 120.60 پوائنٹس کی مندی سے 26520.41 پوائنٹس پر بند ہوا۔ اسی طرح کے ایس سی آل شیئر انڈیکس میں 60.58 پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی جبکہ کے ایم آئی 30 انڈیکس میں 402.54 پوائنٹس کی مندی رونماء ہوئی۔

(جاری ہے)

دریں اثناء بینکس ٹریڈ ایبل (بی اے ٹی آئی) انڈیکس 2.18 پوائنٹس کے اضافے سے 20939 پوائنٹس پر بند ہوا تاہم آئل اینڈ گیس ٹریڈ ایبل (او جی ٹی آئی) انڈیکس 133.60 پوائنٹس کی مندی سے 19104.99 پوائنٹس پر بند ہوا۔ پی ایس ایکس - کے ایم آئی انڈیکس 24.91 پوائنٹس کی کمی سے 23152.38 پوائنٹس پر بند ہوا۔ مارکیٹ میں مجموعی طور پر 417 کمپنیوں کے حصص کا لین دین ہوا جن میں سے 199 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں تیزی، 205 کمپنیوں کے حصص کے بھائو میں مندی اور 13 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔

سب سے زیادہ تیزی ہینوپاک موٹرز کے حصص کی قیمت میں ہوئی جس کے حصص کی قیمت 38 روپے کے اضافے سے 1823 روپے پر بند ہوئی۔ اسی طرح نیشنل ریفائینری کے حصص کی سودے بھی 30.28 روپے کی تیزی سے 635.90 روپے پر بند ہوئے۔ سب سے زیادہ مندی ویتھ پاک لمیٹڈ اور سانوفیل ایونٹس کے حصص کی قیمتوں میں ہوئی۔ ویتھ پاک لمیٹڈ کے حصص کی قیمت 198 روپے کی مندی سے 5000 روپے اور سانوفیل ایونٹس کے حصص کی قیمت بھی 120 روپے کی کمی سے 2710 روپے رہ گئی۔

سب سے زیادہ کاروبار اینگرو فرٹیلائیزر کے حصص میں ہوا جو 3 کروڑ 61 لاکھ 1 ہزار 500 شیئرز رہا جس کی قیمت 71 روپے سے شروع ہو کر 69.62 روپے پر بند ہوئی جبکہ آزگارڈ نائن کے 3 کروڑ 39 لاکھ 58 ہزار 500 حصص کے سودے 9.94 روپے سے شروع ہو کر 10.34 روپے بند ہوئے۔ مجموعی طور پر 41 کروڑ 39 لاکھ 81 ہزار 60 حصص کا کاروبار ہوا جس کا تجارتی حجم 20 ارب 18 کروڑ 98 لاکھ 98 ہزار 73 روپے رہا۔ مارکیٹ کیپیٹل 98 کھرب 3 ارب 21 کروڑ 79 لاکھ 26 ہزار 979 روپے سے کم ہو کر 97 کھرب 85 ارب 29 کروڑ 58 لاکھ 52 ہزار 483 روپے رہ گیا۔ فیوچر ٹریڈنگ میں 133 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں تیزی اور 15 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں مندی رہی جبکہ 4 کروڑ 77 لاکھ 21 ہزار حصص کا کاروبار ہوا۔

متعلقہ عنوان :