پشاور،آفریدی سٹو ڈنٹس یو نین اور آفریدی یو تھ آر گنا ئزیشن کی احتجاجی ریلی و دھرنا

منگل 10 جنوری 2017 22:35

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 جنوری2017ء) آفریدی سٹو ڈنٹس یو نین اور آفریدی یو تھ آر گنا ئزیشن کے طلباء نے گزشتہ روز فاٹا میں ایف سی آر کے خاتمے کے خلاف گو ر نمنٹ ٹیکنکل کا لج کوہاٹ روڈ سے لیکر پشاور پریس کلب تک احتجا جی ریلی نکالی اور بعدازا ں دھر نہ دیا ریلی کے شرکا ء نے ہا تھو ں میں بینرز اور پلے کا رڈز اٹھا ئے ہو ئے تھے جن پر انکے حق میں نعرے درج تھے مظاہرے کی قیا دت آفریدی سٹو ڈنٹس یو نین کے سینئر رہنماء ملک شمشیر خان آفریدی اور آفریدی یو تھ آر گنا ئز یشن کے صدر فیا ض آفریدی کر رہے تھے انکا کہنا تھاکہ قبائیلی عوام پر ایف سی آر جیسے ظالما نہ اور کالا قا نون گزشتہ 115سال سے بزور شمشیر لا گو کیا ہو ا ہے جس سے قبائیلی عوام عا جز آچکے ہیں اور اب مزید اس کا لے قا نو ن کو بردا شت کر نے کی قو ت نہیں رکھتے ہیں انہوں نے بتایا کہ فاٹا میں اصلا حا ت قبائیلی عوام کیلئے مشکل ضرور ہو گا مگر نقصا ن دہ اور ناممکن ہر گز نہیں انہوں نے بتایا کہ قبائیلی عوا م کو آئینی ا، قا نو نی اور جمہو ری حق حا صل ہے کہ وہ اپنے بہتر مستقبل کا خو فیصلہ خو د کر یں اور ایف سی آر کا خا تمہ کیاجائے انہوں نے بتایا کہ ایف سی آر کے کا لے قا نو ن کی وجہ سے فاٹا کا تعلیمی نظام ، صحت اور انفرا سٹر کچر مکمل طور پر تبا ہ ہو چکا ہے انہوں نے بتایا کہ آج دنیا بھر میں قبائیلی عوام کو دہشت گر د کے نا م سے جا نا جا تا ہے اصل میں قبا ئیلی عوام دہشت گر اور شر پسند نہیں بلکہ آمن پسند قو م ہے انکے ہا تھو ں میں بندوق کے بجائے قلم کی ضرورت ہے اور وہ قلم و کتا ب کے شو قین ہے لیکن بعض مفاد پر ست عنا صر قبائیلی عوام کو قلم و کتا ب سے دور رکھنے کی منصو بہ بندیا ںکر رہے ہیں ہے انہوں نے وفا قی و صو بائی حکومت سے مطالبہ کیا کہ آر ٹیکل 247کا فوری طور پر خا تمہ کر کے فاٹا کے عوام کو اعلی عدالتو ں تک فوری رسا ئی دی جائے تاکہ حقیقی معنو ں میں انصاف مل سکے بصو رت دیگر احتجا ج کا راستہ وسیع کر دیا جائیگا۔

متعلقہ عنوان :