نواب اکبر بگٹی کی بڑی صاحبزادی ‘سابق صوبائی وزیر سردار چاکر خان ڈومکی مرحوم کی اہلیہ کراچی میں وفات پا گئیں

مرحومہ کو ہزاروں سوگواروں کی موجودگی میں آبائی قبرستان لہڑی میں سپردخاک کر دیا گیا

منگل 10 جنوری 2017 22:38

سبی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 10 جنوری2017ء) نواب اکبر خان بگٹی کی بڑی صاحبزادی ,سابق صوبائی وزیر سردار چاکر خان ڈومکی مرحوم کی اہلیہ کراچی میں حرکت قلب بند ہونے جانے سے انتقال کرگئی مرحومہ کو ہزاروں سوگواروں کی موجودگی میں آبائی قبرستان لہڑی میں سپردخاک کردیا گیا مرحومہ صوبائی وزیر سردار سرفراز خان ڈومکی، سابق صوبائی وزیر سردار زادہ میر بختیار خان ڈومکی ، سابق ناظم اعلیٰ سبی سردار زادہ میر حیر بیار خان ڈومکی ، سابق تحصیل ناظم لہڑی سردار زادہ میر بجار خان ڈومکی کی والدہ رکن قومی اسمبلی و مسلم لیگ ن کے رہنمامیر دوستین خان ڈومکی سابق وفاقی وزیر میر حسن خان ڈومکی ، سابق ناظم ضلع میر علی مرادن ڈومکی ، میر بالاچ خان ڈومکی کی چچی ، سابق سینیٹر میر حضور بخش ڈومکی کی بھابھی تھیں مرحومہ کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی ان کے گھر لہڑی میں جاری ہے ۔

متعلقہ عنوان :