حکومت کسان دشمن اقدامات کو فوری واپس لے ورنہ پیپلز پارٹی ہر فورم پر حکومت کے خلاف بھر پور احتجاج کریگی

کھاد پر سبسڈی کو ختم کرنا حکومت کی کسان دشمن پالیسیوں کا منہ بولتا ثبوت ہے، حکومت نے کاشتکاروں کو ریلیف دینے کی بجائے ان سے بچی کھچی مراعات بھی چھین لی ہیں،ان منفی اقدامات سے زراعت کا پیشہ مزید تباہی سے دو چار ہو جائیگا قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید احمد شاہ کابیان

منگل 10 جنوری 2017 22:42

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 10 جنوری2017ء) قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید احمد شاہ نے کہا ہے کہ کھاد پر سبسڈی کو ختم کرنا حکومت کی کسان دشمن پالیسیوں کا منہ بولتا ثبوت ہے، حکومت نے کاشتکاروں کو ریلیف دینے کی بجائے ان سے بچی کھچی مراعات بھی چھین لی ہیں،ان منفی اقدامات سے زراعت کا پیشہ مزید تباہی سے دو چار ہو جائیگا،حکومت کسان دشمن اقدامات کو فی الفور واپس لے ورنہ پیپلز پارٹی ہر فورم پر حکومت کے زراعت مخالف اقدامات کے خلاف بھر پور احتجاج کریگی ۔

منگل کو اپنے ایک بیں میں اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے کہا کہ کھاد پر دی جانے والی سبسڈی کو ختم کرنا حکومت کی کسان دشمن پالیسیوں کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ سبسڈی واپس لیکر کاشتکاروں سے دھوکہ کیا گیا ہے جو پہلے ہی شدید بدحالی کا شکار ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ حکومت نے کاشتکاروں کو ریلیف دینے کی بجائے ان سے بچی کھچی مراعات بھی چھین لی ہیں اور حکومت کے ان منفی اقدامات سے زراعت کا پیشہ مزید تباہی سے دو چار ہو جایے گا۔

اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ یہ بات سمجھ سے بالا ہے کہ اخر حکومت کس کیلئے زراعت کو تباہ کرنے پر تلی ہوئی ہے۔ انہوں نے کہ حکومت کی ناقص پالیسی کی وجہ سے اس وقت زرعی ترقی کی شرح صفر ہو چکی ھے ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت اپنے کسان دشمن اقدامات کو فی الفور واپس لے ورنہ پاکستان پیلز پارٹی ہر فورم پر حکومت کے زراعت مخالف اقدامات کے خلاف بھر پور احتجاج کرے گی ۔(رڈ)