توانائی بحران، امن و امان کے قیام ،معیشت کی بحالی جیسے بڑے مسائل پر قابو پا لیا ہے،محمد نواز شریف
اقتصادی اشاریوں میں بہتری ،ترقی کا اعتراف عالمی ادارے کر رہے ہیں،تعمیر و ترقی کے منصوبوں سے بیروزگاری کا خاتمہ ،ملک میں خوشحالی آئیگی 180 ارب روپے کے پیکیج کے تحت اقدامات سے ملکی برآمدات میں کئی گنا اضافہ ہو گا، خواہش ہے زراعت و صنعت کے شعبے تیزی سے آگے بڑھیں، بھاشا ڈیم سے 4500 میگاواٹ بجلی حاصل ہو گی، ،2018ء میں 10 ہزار میگاواٹ بجلی سسٹم میں شامل ہو جائیگی، وزیراعظم کا تقریب سے خطاب
منگل 10 جنوری 2017 22:44
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ اب حالات بہت بہتر ہیں، 2013ء سے قبل ملک کو بجلی کی لوڈ شیڈنگ، دہشت گردی سے امن و امان، بیروزگاری اور معاشی عدم استحکام جیسے بڑے مسائل کا سامنا تھا، ملک کے مستقبل کے بارے میں قیاس آرائیاں ہو رہی تھیں، یہ معمولی مسائل نہیں تھے، اس حوالہ سے پچھلی حکومتوں سے پوچھا جانا چاہئے کہ انہوں نے اس طرف توجہ کیوں نہیں دی۔
وزیراعظم نے کہا کہ اب توانائی کی قلت کے مسئلہ پر قابو پا لیا گیا ہے، ملکی معیشت مستحکم ہوئی ہے اور اقتصادی اشاریوں میں بہتری اور ترقی کا اعتراف عالمی ادارے کر رہے ہیں۔انہوں نے بعض ٹی وی چینلز کی جانب سے بلاجواز تنقید کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ہم تعمیری تنقید کا خیرمقدم کرتے ہیں لیکن ایسا ماحول پیدا نہیں کیا جانا چاہئے جس سے ملک میں مایوسی پھیلے۔ حکومتی پالیسیوں پر تنقید اصلاح کے پہلو سے ہونی چاہئے۔ وزیراعظم نے کہا کہ بجلی کی لوڈ شیڈنگ آج بہت کم ہو چکی ہے جو 2018ء میں ختم ہو جائے گی، ہمارا مقصد صرف بجلی کی قلت کو ختم کرنا نہیں بلکہ اس کے نرخ بھی کم کرنا ہے، بجلی کی قیمت 4 سے 5 روپے فی یونٹ کم ہوئی ہے جس میں مزید کمی بھی ہو گی، اس سمت میں ہم آگے بڑھ رہے ہیں، بجلی کے کارخانے لگائے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تربیلا اور منگلا سے بھی بڑے منصوبے بھاشا ڈیم کی تعمیر کا فیصلہ کیا ہے جس سے 4500 میگاواٹ بجلی حاصل ہو گی، منصوبہ کو ملکی وسائل سے پورا کیا جائے گا۔ وزیراعظم نے کہا کہ 2018ء میں 10 ہزار میگاواٹ بجلی سسٹم میں شامل ہو جائے گی جبکہ آئندہ چند سالوں میں 30 ہزار میگاواٹ بجلی سسٹم میں شامل ہو گی، یہ کوئی معمولی بات نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے ریلوے کی اپ گریڈیشن کا کام بھی شروع کیا ہے جس سے ٹرینوں کی رفتار دگنی ہو جائیگی۔ وزیراعظم نے کہا کہ شاہرائیں تعمیر کر کے ملک کے تمام حصوں کو آپس میں منسلک کیا جا رہا ہے۔ اس کے علاوہ کھیت سے منڈی تک سڑکوں کی تعمیر کے منصوبے بھی انتہائی اہمیت کے حامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان مکمل طور پر بدل رہا ہے، پورے ملک میں تعمیر و ترقی کے منصوبوں پر کام کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملکی معیشت بہتر ہوئی ہے، عالمی ادارے پاکستان کی معیشت کی بحالی اور ترقی کا اعتراف کر رہے ہیں۔ وزیراعظم نے کہا کہ زراعت کے بعد برآمدات کے شعبہ کیلئے دیئے گئے پیکیج کے تحت اقدامات سے کاروبار اور معیشت پر مثبت اثرات مرتب ہوں گے جس سے بیروزگاری جیسے مسائل کا خاتمہ ہو گا اور ملک ترقی کرے گا۔اس موقع پر وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار، وفاقی وزیر تجارت خرم دستگیر، وفاق ایوانہائے صنعت و تجارت پاکستان (ایف پی سی سی آئی) کے صدر زبیر طفیل، آل پاکستان ٹیکسٹائل ملز ایسوسی ایشن کے چیئرمین عامر فیاض شیخ، وزراء، ارکان پارلیمنٹ اور معروف برآمد کنندگان اور کاروربای شخصیات بھی تقریب میں موجود تھیں۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ایران کے صدر کی کراچی آمد،گورنر اور وزیراعلی سندھ نے پرتپاک استقبال کیا
-
ڈیجیٹل انسانی ترقی کے انڈکس میں پاکستان 193 ممالک میں 164 ویں نمبر پر آگیا
-
معیاری تعلیم کا فروغ ہماری حکومت کی اولین ترجیح ہے، بھرپور کوشش ہے کوئی بھی بچہ اسکول سے باہر نہ ہو ، وزیراعظم
-
معیاری تعلیم کا فروغ ہماری حکومت کی اولین ترجیح ہے،ہماری بھرپور کوشش ہے کہ کوئی بھی بچہ سکول سے باہر نہ ہو ، وزیراعظم محمد شہباز شریف کی برطانیہ کی معروف جامعات کے نمائندہ وفد سے گفتگو
-
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے صارفین کے اعتماد کے اعشاریے جاری کر دیئے گئے
-
پی ٹی آئی نے ضمنی انتخاب کے چند گھنٹے بعد فارم 47 کا جاری ہونا حیرت انگیز قرار دے دیا
-
وزیرخارجہ اسحاق ڈارنے دائرکردہ درخواست میں بائیومیٹرک تصدیق کرادی
-
جب گندم کی قلت ہوگی تو پھر روٹی 16 کی بجائے 30 روپے سے اوپر جائے گی
-
سپیکرایازصادق سے سعودی سفیر کی ملاقات ،تعلقات کو مزید وسعت دینے کا اعادہ
-
غزہ سے متعلق اصولی موقف پر پاکستان کو سراہتے ہیں، ایرانی صدرابراہیم رئیسی
-
آئی ٹی برآمدات میں 339 ملین ڈالر کا اضافہ ریکارڈ
-
ملک میں آئین قانون معطل ہو تو پھر ملک میں غیرملکی سرمایہ کاری کیسے آسکتی ہے؟
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.