فوجی عدالتوں کے دوبارہ قیام کا فیصلہ وزیراعظم کی عقلمندی ہے ،چوہدری ذوالفقار پپن

عسکری عدالتیں دہشت گردوں کیلئے خوف کی علامت ہیں، خادم اعلیٰ دھرنا گروپ کے غم سے باہر نکلیں،یوتھ ونگ پنجاب

منگل 10 جنوری 2017 22:50

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 جنوری2017ء) پاکستان مسلم لیگ پنجاب یوتھ ونگ کے صدر ذوالفقار پپن نے کہا ہے کہ فوجی عدالتوں کے دوبارہ قیام کا فیصلہ وزیراعظم کی عقلمندی ہے کیونکہ مذکورہ عدالتیں اسلام اور پاکستان کی دشمن قوتوں کیلئے خوف کی علامت ہیں خادم اعلیٰ پنجاب دھرنا گروپ کے غم سے نکل کر محکمہ صحت اور ایجوکیشن کی بنیادی مسائل حل کریں تاکہ وہ اپنے خوش آمدیدی گروپ کی بجائے عوامی خادم بن جائیں۔

اس امر کا اظہار انہوںنے گزشتہ روز پارٹی آفس میں یوتھ ونگ کے دیگر عہدیداروں کے ساتھ تنظیمی امور پر مشتمل میٹنگ کے دوران بات چیت کرتے ہوئے کیا۔چوہدری ذوالفقار پپن نے کہا کہ فوجی عدالتوں کی مقررہ مدت کو ختم ہوئے تقریباً دو ہفتے گذر چکے ہیں حکمرانوں نے ان کی معیاد مدت میں توسیع کرنے کیلئے حسب معمول لاپرواہی اور کچھ چہیتوں کو خوش کرنے کی غرض سے عدالتوں کے قیام کی مدت میں توسیع کرنے کے فیصلے کو سرد خانے میں ڈال دیاتھا ۔

(جاری ہے)

مگر اچانک ان عدالتوں کو دوبارہ شروع کرنے کا حکومتی فیصلہ خوش آئند ہے بلاشبہ حکمرانوں نے دبائو میں آکر اس مسئلے کی طرف توجہ دی ہے انہوںنے کہا کہ خادم اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف اپنے ہر بیان میں دھرنا گروپ کا ذکر کرتے ہیں انہوںنے کبھی یہ نہیں کہا کہ محکمہ صحت اور ایجوکیشن میں کرپشن ختم کردی گئی ہے غریبوں کو جعلی دوائیوں کی بجائے اصلی دوائی ملے گی ۔

متعلقہ عنوان :