سیاست میں خواتین کی شرکت کویقینی بنانے کے لئے جدوجہد کرنا ہوگی، علی حیدرگیلانی

منگل 10 جنوری 2017 22:59

ملتان۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 جنوری2017ء) مخدوم علی حیدرگیلانی نے کہا ہے کہ خواتین کی سیاسی عمل میں موثر و عملی شرکت کو یقینی بنانے کے لئے جدوجہد کرنا ہوگی اورخواتین ہی اسمبلیوں میں اپنے مسائل زیادہ بہتر انداز میں اجاگرکرسکتی ہیں،ان خیالات کااظہار انہوںنے آواز وومن اسمبلی ملتان کے زیراہتمام’’صنفی امتیاز کے خاتمہ‘‘ کے موضوع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

سماجی رہنماء گلشن وڑائچ نے کہاکہ خواتین کی قائدانہ صلاحیتوں میں اضافہ کرنا وومن اسمبلی کابنیادی مقصد ہے ۔اس موقع پر عافیہ رفیق،شہزاد مرتضی،زہرہ سجاد زیدی،شازیہ فدا ،آسیہ جنت ،امجد بلوچ ،جام جمشید اقبال سمیت دیگر نے شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :