کابل میں پارلیمنٹ کے قریب یکے بعد دیگرے دوبم دھماکے، افغان انٹیلی جنس ایجنسی کے مقامی سربراہ سمیت 30 افراد ہلاک، 30 زخمی ہو گئے

منگل 10 جنوری 2017 23:00

کابل میں پارلیمنٹ کے قریب یکے بعد دیگرے دوبم دھماکے، افغان انٹیلی جنس ..

کابل ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 جنوری2017ء) افغانستان کے دارالحکومت کابل میں پارلیمنٹ کے قریب یکے بعد دیگرے ہونے والے دو بم دھماکوں میں مرکزی انٹیلی جنس ایجنسی کے مقامی سربراہ سمیت 30 افراد ہلاک ہو گئے۔ برطانوی نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق کابل ہسپتال کے سربراہ سلیم رسولی نے بتایا کہ واقعے میں 30 سے زیادہ افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔

خبررساں ادارے اے ایف پی کے مطابق ہلاک ہونے والوں کی اکثریت عام شہریوں پر مشتمل ہے۔

(جاری ہے)

یہ حملہ اس وقت کیا گیا جب عملہ چھٹی کے وقت عمارت سے باہر نکل رہا تھا۔ رپورٹ کے مطابق کار بم اور خود کش حملہ آور کا ایک ساتھ دھماکہ ہوا جبکہ طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے میڈیا کو جاری کی گئی ایک ای میل میں اس حملے کی ذمہ داری قبول کر لی ہے۔ انھوں نے کہا کہ اس حملے کا نشانہ افغان انٹیلی جنس ایجنسیاں تھیں۔ افغان ذرائع نے بتایا کہ افغانستان کی مرکزی انٹیلی جنس ایجنسی نیشنل ڈائریکٹوریٹ آف سکیورٹی کے مقامی سربراہ ہلاک ہونے والوں میں شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :