دہشتگردی اور قتل و غارت کے خاتمے کے لئے کا لعدم دہشت گرد جماعتوں کے خلاف سخت کاروائی کی جائے

شیعہ علما کو نسل صوبہ سندھ کے نائب صدر و پولیٹیکل سیکر ٹری محمد یعقوب شہبازکی بات چیت

منگل 10 جنوری 2017 23:02

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 10 جنوری2017ء) شیعہ علما کو نسل صوبہ سندھ کے نائب صدر و پولیٹیکل سیکر ٹری محمد یعقوب شہبازکا کہنا ہے کہ کراچی ملک کے لئے ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھنے والا شہر ہے جو ایک مدت سے بد امنی اور اداسی میں ڈوبا ہوا تھا اس شہر کو امن فراہم کر نے اس کی روشنیاں واپس لا نے اور اس کو امن وسکون کا گہوارہ بنا نے میں سندھ رینجرز کا کردار قابل تعر یف ہے لیکن دوسری طرف ملک میں دہشت گردی کے واقعات کا تسلسل ملک کو انار کی کی طرف لے جانے اور ملک کی جڑوں کو کھوکھلا کرنے کی شازش ہے دہشت گردی اور قتل و غارت کے خاتمے کے لئے کا لعدم دہشت گرد جماعتوں کے خلاف سخت کاروائی کی جائے کیو نکہ یہ عناصر ملکی استحکام کو نقصان پہنچارہے ہیں اس ملک کی تعمیر و تر قی میں ملت جعفر یہ کا اہم کردار ہے لہذاخون کے آخری قطرے تک وطن عزیز کا دفاع کیا جائے گاپا کستانی قوم کو چایئے کہ وہ فروعی اختلافات بھلاکر یکجا ہوجائیں، تا کہ ملک کی تعمیر و ترقی کے لئے ٹھوس اور مثبت طر یقے سے کام ہوسکے اس ملک میں شدت پسندوں ان کہ سرپرستوں اور سہولت کاروں کا خاتمہ کئے بغیر اس ملک میں امن قائم نہیں ہو سکتا ضرب عضب کے ساتھ ساتھ نیشنل ایکشن پلان کے 20نکات پر اس کی روح کے مطابق عمل کرناہوگایعقوب شہباز کا مزید کہنا تھا آج پوری دنیا میں مظلوم و محروم مسلمانوں کا قتل عام ہورہا ہے مظالم کی ایک حد ہوتی ہے اور اسلام دشمن قو تیں دین کا نام استعمال کر کے دنیا بھر میں کشت و خون کا بازارگرم کئے ہوئے ہیں جس کے خاتمے کے لئے ہمیں میدان عمل میں آنا ہوگا اور متحد ہوکر اپنے مشتر کہ دشمن کے لئے حکمت عملی تیار کرنا ہوگی۔

متعلقہ عنوان :