سپیکر قومی اسمبلی سر دار ایاز صادق کا ایرانی سفارتخانے کا دورہ، علی اکبر ہاشمی رفسنجانی کے انتقال پر تعزیتی کتاب میں اپنے تاثرات قلم بند کئے

منگل 10 جنوری 2017 23:05

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 جنوری2017ء) سپیکر قومی اسمبلی سر دار ایاز صادق نے منگل کے روز سابق ایرانی صدر اور ایران کی مصالحتی کونسل کے سر براہ علی اکبر ہاشمی رفسنجانی کے انتقال پر اظہار تعزیت کے لیے ایرانی سفارتخانے کا دورہ کیا۔ سپیکر نے سفارتخانے میں رکھی گئی تعزیتی کتاب میں اپنے تاثرات قلم بند کرتے ہوئے علی اکبر ہاشمی رفسنجانی کی سیاسی و سماجی خدمات کو زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا۔

سپیکر نے تعزیتی کتاب میں تحریر کیا کہ پاکستان کی پارلیمنٹ اور عوام کو علی اکبر ہاشمی رفسنجانی کے انتقال کی خبر سے گہر ادکھ ہوا اور اس دکھ کی گھڑی میں وہ ایرانی عوام کے ساتھ برابر کے شر یک ہیں۔ علی اکبر ہاشمی رفسنجانی ایک زیرک ،مدبر اور بلند حوصلہ رہنما تھے اور ان کا شمار ایران کے اسلامی انقلاب کے بانیوں او ر انتہائی مقبول رہنماؤں میں ہوتا ہے۔

(جاری ہے)

وہ ایک باعمل اور ثابت قدم عوامی رہنما تھے اوربڑی سیاسی بصیرت اورفہم وفراست کی حامل شخصیت کے مالک تھے۔وہ ان چند غیر ملکی سر براہوں میں شامل ہیں جنہوں نے پاکستان کی پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کیا۔ سپیکر نے مزید تحریر کیا کہ پاکستان کی پارلیمنٹ اور عوام ایران کی عوام اور علی اکبر ہاشمی رفسنجانی کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت میں ان کے ساتھ ہیں۔اللہ تعالی علی اکبر ہاشمی رفسنجانی کو اپنی جوار رحمت میں جگہ اور ایرانی عوام اور سو گورار خاندان کو اس ناقابل تلافی نقصان کو برداشت کرنے ہمت دے