چیئرمین این ڈی ایم اے میجر جنرل اصغر نواز کی زیر صدارت پوسٹ مون سون ریویو کانفرنس،مون سون 2016 میں سیلاب سے بچائو کے لیے کیے جانے والے اقدامات کے جائزہ لیا گیا

منگل 10 جنوری 2017 23:05

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 جنوری2017ء) نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے ) میں مون سون 2016 میں سیلاب سے بچائو کے لیے کیے جانے والے اقدامات کے جائزہ کے لیئے چیئرمین این ڈی ایم اے میجر جنرل اصغر نواز کی زیر صدارت پوسٹ مون سون ریویو کانفرنس ہوئی۔ چیرمین این ڈی ایم اے نے کانفرنس کے تمام شرکاء کو خوش آمدید کہا اور2016 میں سیلاب سے نمٹنے کے لیے کی گئی متعدد محکموں کی مشترکہ کاوشوں اور ان کو کردار کو سراہا۔

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ڈیزاسٹر مینجمنٹ، اور محکمہ موسمیات پاکستان کے سسٹم کو مزید مستحکم کرنے کی ضرورت ہے ۔ اور تمام متعلقہ اداروں کے مابین موئثر رابطے کا طریقہ کار ہونا چاہیے تا کہ آفات سے مقابلہ کی تیاری بہتر انداز میں کی جا سکے۔

(جاری ہے)

چیئرمین این ڈی ایم اے نے کہا کہ ایسی کانفرنسز کے انعقاد کا مقصد کایہ ہے کہ ماضی می-ں آفا ت کے دوران کی جانے والی کوششوں کا جائزہ لیا جائے اور ماضی کے حالات کو سامنے رکھتے ہوئے مستقبل میں سامنے آنے والی ممکنہ صورتحال سے نمٹنے کی موئثر انداز میں تیاری کی جائے اور تجربات سے افادہ حاصل کیا جائے۔

اسی مقصد کے تحت تمام متعلقہ اداروں کے نمائندگان نے اپنی پریزنٹیشن کے ذریعے معلومات کا تبادلہ کیا اور کئے گئے اقدامات کی بارے میں شراکاء کو آگاہ کیا ۔ کانفرنس میں صوبائی اور علاقائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹیز ، محکمہ موسمیات پاکستان، فیڈرل فلڈ کمشن ، نیشنل ہائی ویز اتھارٹی اور دیگر متعلقہ اداروں کے نمائندے شامل تھے۔ چیئرمین این ڈی ایم اے نے تمام متعلقہ اداروں کی جانب سے کئے گئے اقدامات کو سراہتے ہوئے آفات سے نمٹنے کے لیے اداروں کے مابین معاونت کی اہمیت اور وسائل کو موئثر انداز میں استعمال کرنے پر زور دیا ۔

انہوں نے اختتام پر تربیت یافتہ اہلکاروں کی کمی کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ضلعی اور یونین کونسل سطح پر اہلکاروں کی تربیت کو یقینی بنایا جائے اور خطرے کی بنیاد پر علاقوں کو وسائل ، آلات، اور مشینری مہیا کی جائے تا کہ بروقت کاروائی عمل میں لائی جا سکے۔

متعلقہ عنوان :