سابق آرمی چیف راحیل شریف کی سعودی عرب سے وطن واپسی

راحیل شریف سعودی عرب ذاتی دورے پر گئے تھے، اسلامی اتحادی فوج کی سربراہی کے عہدے کیلئے جی ایچ کیو اور حکومت سے اجازت طلب کریں گے: میجر جنرل(ر) اعجاز اعوان

muhammad ali محمد علی منگل 10 جنوری 2017 21:48

سابق آرمی چیف راحیل شریف کی سعودی عرب سے وطن واپسی

راولپنڈی (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔10جنوری2017ء) سابق آرمی چیف کی سعودی عرب سے وطن واپسی ہوئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق سابق آرمی چیف راحیل شریف کے قریبی ساتھی میجر جنرل(ر) اعجاز اعوان نے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام سے گفتگو کرتے ہوئے اہم انکشافات کیے ہیں۔ میجر جنرل(ر) اعجاز اعوان نے بتایا ہے کہ راحیل شریف سعودی عرب ذاتی نوعیت کے دورے پر گئے تھے اور وہ اب واپس آگئے ہیں۔

ان کی راحیل شریف سے گفتگو ہوئی ہے۔

(جاری ہے)

راحیل شریف نے انہیں بتایا ہے کہ وہ حکومت اور فوج کی رضامندی کے بنا کوئی فیصلہ نہیں کریں گے۔ اسلامی اتحادی فوج کی سربراہی کے عہدے کے حوالے سے جی ایچ کیو اور حکومت کیساتھ سے تفصیلی تبادلہ خیال کروں گا۔ انہوں نے سعودی حکومت کو عہدہ سنبھالنے کیلئے اپنی رضامندی سے آگاہ کر دیا ہے۔ تاہم اس حوالے سے حتمی فیصلہ حکومت اور جی ایچ کیو سے نو آبجیکشن کا سرٹیفکیٹ حاصل کرنے کے بعد ہی کیا جائے گا۔ راحیل شریف نے مزید بتایا ہے کہ اسلامی اتحادی فوج کے خدوخال تاحال واضح نہیں ہیں۔ اس حوالے سے تفصیلی معلومات آنے میں کچھ وقت لگے گا۔