ٹریفک حادثہ میں جاں بحق ہونے والاٹریفک وارڈن نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد سپردخاک

منگل 10 جنوری 2017 23:28

فیصل آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 جنوری2017ء) ٹریفک حادثہ میں جاں بحق ہونے والے ٹریفک وارڈن عامر نوید کی نماز جنازہ اد ا کر دی گئی۔

(جاری ہے)

چیف ٹریفک آفیسر عارف شہباز خان وزیر ،ڈی ایس پی ٹریفک ہیڈ کواٹر عمران شریف ٹیپو ، ٹریفک انسپکٹرز اور سینکڑوں ٹریفک وارڈنز نے نماز جنازہ میں شرکت کی، محکمہ کی طرف سے مرحوم کی تدفین کے انتظامات کئے گئے، نوید ایک محنتی ، بہادر اور فرض شناس پولیس آفیسر تھا ،والدین اور ورثاء کے غم میں برابر کے شریک ہیں، محکمہ کی طرف سے ہر ممکن امداد اور مرحوم کے بچوں کی کفالت کے لیے اقدامات کیے جائیں گے۔

ان خیالات کا اظہار چیف ٹریفک آفیسر نے کیا۔ ٹریفک سیکٹر گلبرگ میں تعینات ٹریفک وارڈن ڈیوٹی مکمل کرنے کے بعد گذشتہ روز گھر جارہا تھا کہ راستے میں ٹریکٹر ٹرالی سے ٹکر ہوگئی جس کے نتیجہ میں متوفی شدید زخمی ہوگیا اور الائیڈ ہسپتال پہنچنے پر انتقال کر گیا۔ اطلاع ملتے ہی پولیس کے افسران موقع پر پہنچ گئے، متوفی کی نماز جنازہ میں ہزاروں لوگوں نے شرکت کی اور اسے مقامی قبرستان میں دفن کیا گیا جبکہ متعلقہ تھانہ میں ٹریکڑ ٹرالی کوقبضہ میں لے کر ڈرائیورکے خلاف کارروائی کا آغاز کر دیاگیا۔