کابل میں پارلیمنٹ کی عمارت اور قندھار میں دہشتگرد حملوں کی شدید مذمت،دہشت گردی کے خاتمے کیلئے کوششیں اور تعاون جاری رکھیں گے،پاکستان

بدھ 11 جنوری 2017 11:20

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 جنوری2017ء) پاکستان نے کابل میں پارلیمنٹ کی عمارت اور قندھار میں دہشتگرد حملوں کی شدید مذمت کی ہے، جس میں قیمتی جانوں کا ضیاع ہوا۔

(جاری ہے)

منگل کو دفتر خارجہ کی جانب سے جاری کئے گئے بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستانی حکومت اور عوام متاثرہ خاندانوں سے دکھ اور ہمدردی کا اظہار کرتی ہے جبکہ زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا گو ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان ہر قسم کی دہشتگردی کی مذمت کرتا ہے اور اس ناسور کے خاتمے کیلئے اپنی کوششیں اور تعاون جاری رکھے گا۔

متعلقہ عنوان :