مریدکے ، مسافر وین الٹنے سی2 افراد جاں بحق ،4 زخمی

بدھ 11 جنوری 2017 11:49

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 جنوری2017ء) مریدکے میں مسافر وین الٹنے کے نتیجہ میں2 افراد جاں بحق اور4 زخمی ہو گئے۔نجی ٹی وی چینل کے مطابق بدھ کی صبح لاہور سے گوجرانوالہ جانے والی مسافر وین مریدکے میں جی ٹی روڈ کھوڑی کے مقام پر اچانک ٹائی راڈ کھلنے کے باعث الٹ گئی جس کے نتیجہ میں 2 مسافر جاں بحق اور4 زخمی ہو گئے۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق زخمی مسافروں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں ایک مسافر کی حالت تشویشناک ہونے پر اسے لاہور میو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :