عوام جانتے ہیں کہ کچھ لوگ وزیراعظم کے بڑھتے ہوئے قدم روکنا چاہتے ہیں، وزیراعظم قدم بڑھائیں پوری قوم آپ کے ساتھ ہے، مریم نواز نے ذاتی دلچسپی لے کر سکولوں کی بہتری کے لئے کام شروع کیا،خصوصی بچوں کے لئے پانچ جدید بسیں مخصوص کی جارہی ہیں ، 2018 کا پاکستان 2017 کے پاکستان سے بہت بہتر ہوگا

وزیر مملکت طارق فضل چوہدری کا اسلام آباد میں سکولوں کو بسوں کی فراہمی کے حوالے سے تقریب سے خطاب

بدھ 11 جنوری 2017 12:02

عوام جانتے ہیں کہ کچھ لوگ وزیراعظم کے بڑھتے ہوئے قدم روکنا چاہتے ہیں، ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 11 جنوری2017ء) وزیر مملکت طارق فضل چوہدری نے کہاہے کہ عوام جانتے ہیں کہ کچھ لوگ وزیراعظم کے بڑھتے ہوئے قدم روکنا چاہتے ہیں، وزیراعظم قدم بڑھائیں پوری قوم آپ کے ساتھ ہے، مریم نواز نے ذاتی دلچسپی لے کر سکولوں کی بہتری کے لئے کام شروع کیا،خصوصی بچوں کے لئے پانچ جدید بسیں مخصوص کی جارہی ہیں ، 2018 کا پاکستان 2017 کے پاکستان سے بہت بہتر ہوگا۔

وہ بدھ کو اسلام آباد میں سکولوں کو بسوں کی فراہمی کے حوالے سے تقریب سے خطاب کررہے تھے ۔انہوں نے کہا کہ آج بچوں کی آنکھوں میں چمک دیکھ کر اندازہ لگا سکتے ہیں کہ ان بچوں کا کتنا بڑا مسئلہ آج حل ہوا ہے ۔بسوں کی فراہمی سے مضافاتی علاقوں کے بچوں کو آمدورفت کی سہولت ہوگی۔ وزیراعظم نے بچوں کو سفری سہولت کی فراہمی کی طرف توجہ دی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ تعلیمی اصلاحات پروگرام کے تحت بنیادی ڈھانچہ کی ترقی اور نصاب میں تبدیلی لائی گئی ہے۔

مریم نواز نے ذاتی دلچسپی لے کر سکولوں کی بہتری کے لئے کام شروع کیا ۔خصوصی بچوں کے لئے پانچ جدید بسیں مخصوص کی جارہی ہیں ۔ 2018 کا پاکستان 2017 کے پاکستان سے بہت بہتر ہوگا ۔طارق فضل چوہدری نے کہا کہ عوام جانتے ہیں کہ کچھ لوگ وزیراعظم کے بڑھتے ہوئے قدم روکنا چاہتے ہیں، وزیراعظم قدم بڑھائیں پوری قوم آپ کے ساتھ ہے۔