شارجہ میں گھریلو ملازمہ کو زیورات چوری کرنے کے جرم میں 3 ماہ قید ،ڈی پورٹ کا حکم

بدھ 11 جنوری 2017 12:30

شارجہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 جنوری2017ء) شارجہ میں جرائم کے مقدمات کی سماعت کرنے والی عدالت نے ایک ایشیائی گھریلو ملازمہ کو اپنی مالکن کے گھر سے قیمتی زیورات چرانے پر تین ماہ قید کی سزا سنائی ہے۔

(جاری ہے)

غیر ملکی خبر رساںا دارے کے مطابق اماراتی خاتون کے زیور گھر سے چوری ہونے پر پولیس کو اطلاع دی گئی پولیس نے شک کی بنیاد پر گھریلو ملازمہ کو گرفتار کر کے تفتیش کی تو ملازمہ نے اپنا جرم قبول کر لیا، پولیس نے زیورات بر آمد کر خاتون کو عدالت میں پیش کر دیا ۔عدالت نے خاتون کو 3ماہ قید کی سزا سنائی اور سزا ختم ہونے کے بعد ڈی پورٹ کرنے کا حکم دیدیا۔

متعلقہ عنوان :