راولپنڈی : تھانہ واہ صدر میں نامعلوم افراد کی گھر میں گھُس کر فائرنگ ، 6 افراد قتل

واقعہ دیرینہ دشمنی پر پیش آیا، مقتولین میں 3 خواتین اور ایک بچی بھی شامل ہیں۔ ترجمان پولیس

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 11 جنوری 2017 12:37

راولپنڈی : تھانہ واہ صدر میں نامعلوم افراد کی گھر میں گھُس کر فائرنگ ..

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔11 جنوری 2017ء) : راولپنڈی میں تھانہ واہ صدر کے علاقہ لوسر شرفو میں نامعلوم افراد نے ایک گھر میں گھُس کر فائرنگ کی۔ نامعلوم افراد نے گھر میں داخل ہو کر فائرنگ کر کے 6 افراد کو قتل کر دیا ۔

(جاری ہے)

ترجمان پولیس کے مطابق فائرنگ سے 6 افراد قتل ہوئے جبکہ ایک کلثوم نامی خاتون زخمی ہیں جنہیں تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ ترجمان پولیس نے بتایا کہ مقتولین میں 2 مرد، 3 خواتین اور ایک بچی شامل ہیں۔ فائرنگ کے بعد حملہ آور فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے ۔ پولیس کا کہنا ہے کہ حملہ آوروں کی تلاش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ جبکہ بظاہر یہ واقعہ دیرینہ دشمنی کا معلوم ہوتا ہے۔