پانامہ کیس کی سماعت ، عدالت میں نشست نہ ملنے پر پی ٹی‌آئی رہنما شیریں مزاری ناراض ہو گئیں

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 11 جنوری 2017 12:43

پانامہ کیس کی سماعت ، عدالت میں نشست نہ ملنے پر پی ٹی‌آئی رہنما شیریں ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔11 جنوری 2017ء) :سپریم کورٹ میں پانامہ لیکس سے متعلق درخواستوں کی سماعت کا سلسلہ جاری ہے ۔ سپریم کورٹ میں آج پی ٹی آئی کے وکیل نعیم بخاری نے اپنے دلائل مکمل کر لیے ۔

(جاری ہے)

سپریم کورٹ میں پانامہ کیس کی سماعت پر پی ٹی آئی رہنما شیریں مزاری نشست نہ ملنے پر ناراض ہو گئیں۔ شیریں مزاری نے احاطہ عدالت میں نشست نہ ملنے پر خفگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ لوگ پہلے ہی وزرا کے لیے نشستوں پر قابو کر لیتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں عدالت میں کھڑا ہونے کے لیے بھی جگہ نہیں ملتی ۔ جس پر عدالت نے کہا کہ آپ کی شکایت کا نوٹس لیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :