ترک فوجیوں کے ہماری سرزمین سے نکل جانے تک تعلقات معمول پر نہیں آ سکتے، عراق

بدھ 11 جنوری 2017 12:56

بغداد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 جنوری2017ء) عراقی وزیر اعظم حیدر العبادی نے کہا ہے کہ عراق کے ہمسایہ ملک ترکی کے ساتھ تعلقات اس وقت تک معمول پر نہیں آئیں گے، جب تک ترک حکومت عراق کے شمال سے اپنی فوجیں واپس نہیں بلا لیتی۔

(جاری ہے)

جرمن ریڈیو کے مطابق گزشتہ روز اپنے ایک بیان میں عراقی وزیراعظم العبادی نے کہاکہاس پیش رفت کے بغیر ایک قدم بھی آگے بڑھنا ممکن نہیں ہے۔ ترک فورسز عراقی شہر موصل کے قریب بعشیقہ کیمپ میں تعینات ہیں۔ ترک فوجی دستے اس وقت سے وہاں موجود ہیں، جب ابھی موصل میں داعش کے خلاف عراقی فوجی آپریشن کا آغاز بھی نہیں ہوا تھا۔

متعلقہ عنوان :