ورلڈ بینک نے 2017 ء کیلئے عالمی اقتصادی شرح نمو کے تخمینے میں کمی کردی

ڈونلڈ ٹرمپ کی اقتصادی پالیسیوں نے غیر یقینی صورتحال پیدا کر دی ہے،ایہان کوسے

بدھ 11 جنوری 2017 14:05

واشنگٹن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 جنوری2017ء) ورلڈ بینک نے 2017 ء کیلئے عالمی اقتصادی شرح نمو کے تخمینے میں کمی کرتے ہوئے کہا ہے کہ نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی اقتصادی پالیسیوں نے غیر یقینی صورتحال پیدا کر دی ہے۔عالمی بینک کے سینئر پالیسی ساز ایہان کوسے نے ایک انٹرویو میں بتایا کہ دنیا بھر کی نظریں امریکی پالیسی سازوں پر لگی ہیں کہ وہ کیسی اقتصادی پالیسی تشکیل دیتے ہیں۔

انھوں نے کہا کہ رواں سال کے دوران عالمی سطح پر اقتصادی شرح نمو 2.7 فیصد رہے گی جبکہ 2016 ء کے دوران یہ 2.3 فیصد رہی تھی۔

(جاری ہے)

تاہم امریکا کے حوالے سے ان کا کہنا ہے کہ 2016 ء کی 1.6 فیصد اقتصادی شرح نمو کے مقابلے میں رواں سال 2.2 فیصد رہنے کی توقع ہے۔ایہان کوسے نے کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کی انتخابی پالیسی کے مطابق اگر کاروباری ٹیکسوں میں کمی کی گئی تو رواں سال اس کی اقتصادی شرح نمو 30 فیصد جبکہ 2018 ء میں 60 فیصد تک جاسکتی ہے۔

اس کے علاوہ ڈھانچہ جاتی سرمایہ کاری کے بھی معیشت پر مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔ان کا کہنا تھا کہ امریکی اقتصادی شرح نمو کے اثرات عالمی معیشت پر بھی مرتب ہوتے ہیں۔اگر امریکا میں شرح نمو ایک فیصد ہو تو اس سے ترقی یافتہ معیشتوں میں 80 فیصد اور ابھرتی معیشتوں میں 60 فیصد بہتری آئے گی۔

متعلقہ عنوان :