پاکستان آبی وسائل پر موسمیاتی تبدیلی کے اثرات سے سب سے زیادہ خطرے سے دو چار ملکوں میں شامل ہے، اس گلوبل چیلنج سے نمٹنے کیلئے عالمی کوششوں میں فعال کردار ادا کر رہے ہیں ،پانی سے متعلق تھنک ٹینک زیلی کمیٹی کا قیام اہم اقدام ہے،وزارت سائنس و ٹیکنالوجی اپنی زیلی تنظیموں کے زریعے خوشحال اور ترقی پسند پاکستان کیلئے کوشاں ہے
وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی رانا تنویر حسین کا پاکستان انجینئرنگ کونسل میں مشاورتی ورکشاپ سے خطاب
بدھ 11 جنوری 2017 14:13
(جاری ہے)
رانا تنویر حسین نے پی ای سی کی کوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ پاکستان انجینئرنگ کو نسل قومی ضروریات کے مطابق نہ صرف انجینئرنگ کے پیشے کو فروغ دینے میں پیش پیش ہے بلکہ ملک میں آبی وسائل کی کمی کے سب سے اہم مسلے کو بھی اجاگر کیلئے کوششیں کر رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان موسمیاتی تبدیلی کے اثرات بالخصوص اس کے آبی وسائل سب سے زیادہ خطرے سے دوچار ملکوں میں شامل ہے۔انہوں نے پانی سے متعلق تھنک ٹینک زیلی کمیٹی کے قیام کو پی ای سی کا اہم اقدام قرار دیا اور کہا کہ اس سے موسمیاتی تبدیلی کے اثرات اور آبی وسائل کی کمی کے حوالے ملکی سطح پر کوششوں کو مزید تقویت ملے گی۔انہوں نے کہا کہ تھنک ٹینک کمیٹی کو تنہا نہیں بلکہ دیگر سٹیک ہولڈرز اور انجینئرنگ ڈسپلن کے پیشہ ورانہ اداروں کے ساتھ مل کر کام کرنا چاہیئے۔وفاقی وزیر نے اس توقع کا اظہار کیا کہ اس اہم مشاورت ورکشاپ سے ملکی آبی وسائل پر موسمیاتی تبدیلی کے اثرات کم کرنے راستہ ہموار ہو گا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان انجینئرنگ کونسل،صوبائی حکومتوں اور اریگیشن محکموں کے اشتراک سے پانی سے متعلق پالیسیوں پر عملدرآمد کیلئے میکنزم طے کیا جائے گا۔مزید اہم خبریں
-
سٹاک مارکیٹ کی تیزی معاشی استحکام کی علامت ہیں،محمد اورنگزیب
-
ہمارے سیاسی قیدیوں کی رہائی تک ڈیل ہو گی نہ مفاہمت
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
اپنی رہائی یا وقتی فائدے کیلئے پاکستانیوں کے حقوق سے دستبردار نہیں ہوں گا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
کتنے لوگوں کے منہ بند کرلو گے؟ جب ظلم کے خلاف آواز اٹھتی ہے تو ظلم کا خاتمہ ہوتا ہے
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت
-
وفاقی وزیر عبدالعلیم خان سے برطانوی پولیٹکل قونصلر مس زوئی وئیر کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات پرگفتگو
-
یوسف رضا گیلانی کی زیرصدارت بزنس ایڈوائزی کمیٹی کا اجلاس ،سب کو ساتھ لیکر چلنے کا عزم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.