جدہ کی تاریخی مسجد میں 160 سال پرانا کنواں دریافت کر لیا گیا ، سعودی کمیشن فار ٹوررزم اینڈ نیشنل ہیریٹیج

بدھ 11 جنوری 2017 14:13

جدہ کی تاریخی مسجد میں 160 سال پرانا کنواں دریافت کر لیا گیا ، سعودی کمیشن ..

جدہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 جنوری2017ء) سعودی کمیشن فار ٹوررزم اینڈ نیشنل ہیریٹیج ( ایس سی ٹی ایچ ) نے اعلان کیا ہے کہ جدہ کی ایک تاریخی مسجد کی حدود میں 160 سال پرانا کنواں دریافت کیا گیا ہے ۔ بدھ کو سعودی ذرائع ابلاغ کی رپورٹس کے مطابق کمیشن نے ماہرین آچار قدیمہ کی ایک ٹیم کی مدد سے جدہ کے وسطی علاقہ کی میمر مسجد کی حدود میںکھدائی کروائی ۔

(جاری ہے)

مکہ ریجن میں ایس سی ٹی ایچ کے سعودی کمیشن کے ڈائریکٹر محمد العمری نے کہا ہے کہ ماہرین آچار قدیمہ کی ٹیم نے سائیٹ کا دورہ کیا اور ابتادئی کور پر اندازہ لگا یا کہ یہ قدیم کنواں مسجد کی بنیادوں کا حصہ ہے ۔ تاہم ٹیم کی ہدایت پر کھدائی جاری رکھی گئی اور حتی کہ اس کی گہرائی میں پانی نکل آیا ۔ یہ کنواں قریب ہی واقع تالاب سے منسلک پایا گیا جس تالاب سے قدیم دور میں نمازی وضو کیا کرتے تھے ۔

متعلقہ عنوان :