فوجی عدالتوں کا قیام بنیادی انسانی حقوق کی نفی ہے ،آئین پاکستان کا چہرہ مسخ کرنے کے مترادف ہے‘ ہائیکورٹ بار
فوجی عدالتوں کے قیام کا مقصد دہشتگردوں کو خوفزدہ کرنا ہے جو پہلے ہی اپنے آپ کو مارنے پر تیار ہوتے ہیں‘ مشترکہ بیان
بدھ 11 جنوری 2017 14:22
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ ہم دہشت گردی میں ملوث افراد اور انکے حامیوں کی سخت سے سخت سزا کے حق میں ہیں لیکن اس کا حل فوجی عدالتوں کے قیام سے اسلئے ممکن نہ ہے کہ اس سے پہلے بھی فوجی عدالتوں کے تجربہ میں عوام گزر چکے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ موجودہ عدالتی نظام میں کمزوریاں ہو سکتی ہیں، جمہوریت میں بھی خامیاں ہو سکتی ہیں لیکن یہ تمام خامیاں مارشل لاء کے نفاذ سے بد رجہا بہتر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حالات میں ملکی یکجہتی، اتحاد و یگانگت پیدا کرنے کی انتہائی ضرورت ہے اور وقت کا تقاضا ہے کہ ہم سب کو انتہائی غور وخوض ، تدبراور تحمل سے کام کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ فوجی عدالتوں کا قیام بنیادی انسانی حقوق کی نفی ہے جسے وکلاء کسی صورت برداشت نہیں کریں گے، کیونکہ ان عدالتوں کا قیام آئین پاکستان کا چہرہ مسخ کرنے کے مترادف ہے۔ انہوں نے کیا فوجی عدالتوں کے قیام کا مقصد دہشت گردوں کو خوفزدہ کرنا ہے جو پہلے ہی اپنے آپ کو مارنے پر تیار ہوتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ عدالتی نظام کو آئین کے دائرہ کے اندر رہتے ہوئے بہتر کرنے کی ضرورت ہے۔ ہم کسی ایسی غیر آئینی چیز کو قابل قبول ہونے کیلئے آئین میں کسی صورت ترامیم کیوں کریں۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ عدالتیں دہشت گردوں/مجرموں کو سزا نہیں دیتیں حالانکہ معاملات اس کے برعکس ہیں کیوں کہ عدالتوں کی دی گئی سزائووں پر کسی مصلحت کے تحت عمل درآمد نہیں کیا جاتا۔ فوجی عدالتوں کا قیام آئین میں دیئے گئے بنیادی انسانی حقوق کو ختم کرنا ہے اور ہم پارلیمنٹ کو یہ کام نہیں کرنے دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ سول اداروں کی بالادستی دہشت گردی روکنے کی واحد چابی ہے۔ انہوں نے کہا کہ آئین و قانون کی حکمرانی اور جمہوریت پر یقین رکھنے والے وکلاء کی طرف نظر لگائے بیٹھے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم حکومت اور پارلیمنٹ میں موجودہ سیاسی جماعتوں کے نمائندگان کو بتانا چاہتے ہیں کہ آئین، قانون ، عدلیہ اور جمہوریت کے اصل فریق پاکستان کے وکلاء ہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ایرانی صدر کی مزار اقبالؒ پر حاضری ، فاتحہ خوانی کی ،پھولوں کی چادر چڑھائی
-
ایرانی صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان کے دوسرے مرحلے میں لاہور پہنچ گئے ، دفتر خارجہ
-
آئی ایم ایف کے ساتھ طویل مدتی پروگرام ضروری ہے ، پاکستان سٹاک مارکیٹ تاریخ کی بلند ترین سطح پر ہے ، زراعت کا شعبہ 5 فیصد کی شرح سے نمو کررہا ہے، وزیرخزانہ کا خطاب
-
وزیراعلیٰ پنجاب نے صوبائی انفورسمنٹ اتھارٹی کے قیام کی منظوری دیدی
-
وزیر اعظم کاٹیکس کیسز میں دانستہ التوا ء کا نوٹس
-
حکومت بالکل ناکام ہو چکی، ان کو سارے کیسز واپس لینے ہوں گے، شیخ رشید احمد
-
پمز ہسپتال کے ڈاکٹروں نے بشریٰ بی بی کو خوراک میں احتیاط کرنے کا مشورہ دیدیا
-
ایرانی صدرڈاکٹرسیدابراہیم رئیسی کی لاہور آمد،وزیر اعلی پنجاب مریم نوازنے پرتپاک استقبال کیا
-
اطالوی شہرمیں رات بارہ بجےکے بعد آئس کریم کی فروخت پر پابندی
-
سعد رفیق کا اپنی تقریر ایڈٹ کر کے جاری کرنے پر پی ٹی آئی کیخلاف قانونی کارروائی کااعلان
-
روانڈا منصوبہ: برطانوی پارلیمان میں تارکین وطن کی ملک بدری کا بل منظور
-
ایف آئی اے افسر کی عدالت پیشی پر طبیعت خراب، ہسپتال میں انتقال ہوگیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.