حلقہ علویہ القادریہ العالمی کے زیر اہتمام درگاہ شاہ جیلانی ؒ گلشن اقبال پر محفل بزم نور بسلسلہ گیارہویں شریف 20جنوری کو منعقد ہوگی

بدھ 11 جنوری 2017 14:44

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 جنوری2017ء) حلقہ علویہ القادریہ العالمی کے زیر اہتمام درگاہ حضرت علامہ سید ظہیر الحسن شاہ جیلانی چاند پوری ؒ پر محفل بزم نور بسلسلہ گیارہویں شریف مورخہ 20جنوری2017 بروز جمعہ بعد نماز عشاء منعقد ہوگی ۔

(جاری ہے)

محفل میں خلفاء اکرام ، ملک کے ممتاز علماء اکرام مریدین اور مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والی شخصیات شرکت کریں گے جبکہ محفل میں عالمی شہرت یافتہ ثناء خوان رسول ﷺ بارگاہ رسالت میں گلہائے عقیدت پیش کرینگے۔محفل کے حوالے سے حلقہ علویہ القادریہ العالمی کے تحت تیاریوں کا آغا کردیا گیا تقریب کے شایان شان انتظامات کے حوالے سے متعدد کمیٹیاں تشکیل دے دی گئیں ہیں ۔

متعلقہ عنوان :