پبلک الرٹ؛ چوروں نے گاڑیاں چوری کرنے کا نیا طریقہ ڈھونڈ لیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 11 جنوری 2017 14:46

پبلک الرٹ؛ چوروں نے گاڑیاں چوری کرنے کا نیا طریقہ ڈھونڈ لیا

لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔11 جنوری 2017ء) : گاڑیاں چوری کرنا ٹریکر کے آنے کے بعد خاصا مشکل ہو گیا تھا لیکن اب چوروں نے گاڑیاں چوری کرنے کا نیا طریقہ ڈھونڈ لیا ہے۔ چوروں نے گاڑیاں چوری کرنے کے لیے کوڈز چوری کرنا شروع کر دئے ہیں۔ اس کوڈ چوری کرنے والے آلے کی مدد کی چور وائرلیس چابی کے ذریعے گاڑی کو لاک کرنے والے کوڈ حاصل کرسکتے ہیں۔

مارکیٹ میں آنے والی جدید گاڑیاں وائر لیس لاک اور جدید ساکن ریمورٹ کنٹرول کے ذریعے کام کرتی ہیں جن کے کوڈز کو چوروں کے پاس موجود جدید آلہ جات کی مدد سے بآسانی حاصل کیا جا سکتا ہے۔ جیسے ہی آپ اپنی گاڑی کو لاک کریں گے پاس کھڑا کوئی بھی چور اپنی ڈیوائس کا استعمال کرتے ہوئے آپ کا کوڈ حاصل کر لے گا اور بغیر آلارم بجائے وہ آپ کی گاڑی کا لاک کھول سکے گا۔

(جاری ہے)

ایسے چوروں سے بچنے کے لیے آپ کو خود احتیاط برتنا ہو گی ۔ گاڑی کو لاک کرنے پر اگر پہلی مرتبہ لاک کی آواز سنائی نہ دے تو سمجھ جائیں کہ کوئی آپ کی گاڑی پر نظر رکھ رہا ہے اور اگر زیادہ فاصلے سے بھی آپ کی کار ان لاک ہو جائے تو اس کا مطلب ہے کہ چور نے آپ کا کوڈ حاصل کرکے آپ کی گاڑی کھول لی ہے۔ اس کا ایک حل یہ بھی ہے کہ اپنی گاڑی کو عوامی مقامات پر وائر لیس کی ہولڈر سے لاک نہ کریں۔ گاڑی میں موجود اپنی اور اپنے اہل خانہ کی قیمتی اشیا کو محفوظ کرنے کے لیے آپ کو چاہئیے کہ آپ دوسرے طریقے سے اپنی گاڑی کو لاک کریں۔ تاہم اس حوالے سے سکیورٹی اداروں کی جانب سے مزید تفصیلات آنا ابھی باقی ہیں۔

متعلقہ عنوان :