لاہور ہائیکورٹ کا چایلڈ لیبر کے خاتمے کیلئے پنجاب بھر میں انسپکٹر بھرتی کرنے کا حکم

بدھ 11 جنوری 2017 15:00

لاہور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 جنوری2017ء) لاہور ہائیکورٹ نے چایلڈ لیبر کے خاتمے کیلئے پنجاب بھر میں انسپکٹر بھرتی کرنے کا حکم دیتے ہوئے سمری عدالت میں طلب کر لیا‘لاہور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس سید منصور علی شاہ نے کیس کی سماعت کی۔

(جاری ہے)

درخواست گزار شیراز ذکا ء ایڈووکیٹ نے موقف اختیار کیا کہ ایمپلائمنٹ آف چلڈرن ایکٹ پر عمل درآمد نہ ہونے سے حکومتی منصوبوں اور اینٹوں کے بھٹوں پر چھوٹے معصوم بچوں سے مزدوری کرائی جا رہی ہے‘ انہوں نے کہا کہ معصوم بچوں سے مزدوری کرانابین الاقوامی قوانین آئین پاکستان اور ملکی قوانین کی سنگین خلاف ورزی ہے‘جس پر عدالت نے چالڈ لیبر کے خاتمے کیلئے پنجاب بھر میں انسپکٹر بھرتی کرنے کا حکم دیتے ہوئے سمری عدالت میں طلب کر لیا۔