لاہور ہائیکورٹ کا پٹرولیم مصنوعات پر اضافی سیلز ٹیکس کی وصولی کے حوالے سے کابینہ کی منظوری کی سمری عدالت میں پیش کرنے کا حکم

بدھ 11 جنوری 2017 15:00

لاہور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 جنوری2017ء) لاہور ہائیکورٹ نے پٹرولیم مصنوعات پر اضافی سیلز ٹیکس کی وصولی کے حوالے سے کابینہ کی منظوری کی سمری عدالت میں پیش کرنے کا حکم دے یا۔لاہور ہائیکورٹ کی جسٹس عائشہ اے ملک نے کیس کی سماعت کی۔

(جاری ہے)

درخواست گزار عندلیب عباس کے وکیل شیراز ذکاء نے موقف اختیار کیا کہ عالمی منڈی میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں کم ہونے کے باوجود حکومت عوام کو ریلیف نہیں دے رہی اور حکومت پٹرولیم مصنوعات پر اضافی سیلز ٹیکس وصول کر رہی ہی. انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت کو پٹرولیم مصنوعات پر اضافی سیلز ٹیکس کی وصولی کا کوئی قانونی اور اخلاقی حق نہیں ہی. انہوں نے موقف اختیار کیاکہ وفاقی کابینہ کی منظوری کے بغیر اضافی سیلز ٹیکس کی وصولی نہیں کی جاسکتی۔

انہوں نے استدعا کی وفاقی کابینہ کی منظوری کے بغیر پٹرولیم مصنوعات پر اضافی سیلز ٹیکس کی وصولی کو کالعدم قرار دیا جائے۔جس پر عدالت نے پٹرولیم مصنوعات پر اضافی سیلز ٹیکس کی وصولی کے حوالے سے کابینہ کی منظوری کی سمری عدالت میں پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

متعلقہ عنوان :