کراچی، گلستان جوہر بلاک 12 میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار افراد نے معروف گلوکار ارشد محمود کولوٹ لیا

بدھ 11 جنوری 2017 15:04

کراچی، گلستان جوہر بلاک 12 میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار افراد نے معروف ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 جنوری2017ء) کراچی کے علاقے گلستان جوہر بلاک 12 میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار افراد نے معروف گلوکار ارشد محمود کولوٹ لیا ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ارشد محمود اپنی فیملی کے ہمراہ گلستان جوہر سے گزررہے تھے کہ موٹرسائیکل پر سوارمسلح ڈاکوئوں نے ان سے لوٹ مار کی۔مسلح افراد نے ارشد محمود،ان کی اہلیہ اور بیٹی سے پرس ،موبائل فونزاور نقدی چھینی اور فرارہوگئے۔ارشد محمودبدھ کی صبح ہی بیرون ملک سے کراچی پہنچے تھے۔گلوکارارشدمحمود نے تھانے میں رپورٹ درج کرادی ہے۔پولیس کے مطابق ارشدمحمود اور ان کی فیملی سے لوٹ کی رپورٹ پر تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :