علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کا اسناد/ڈگریوں کے اجراء کے عمل کو تیز کرنے کے لئے یونیورسٹی کے شعبہ امتحانات میں ہیلپ ڈسک کا قیام

بدھ 11 جنوری 2017 15:15

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 جنوری2017ء) علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے اسناد/ڈگریوں کے اجراء کے عمل کو تیز کرنے کے لئے یونیورسٹی کے شعبہ امتحانات میں "ہیلپ ڈسک"قائم کردیا ہے۔ہیلپ ڈسک پراسناد کے اجراء کے لئے مطلوبہ دستاویزات چیک ہوں گی ،ْ دستاوایزات میں کمی یا کسی اعتراض کو موقع پر ہی طلبہ کو آگاہ کیا جائے گا۔

ایک مرتبہ دستاویزات درست قرار پانے کے بعد کسی طالب علم کو خط لکھا جائے گا اور نہ ہی کسی کو یونیورسٹی کے چکر لگانے پڑیں گے ،ْ اس کے نتیجے میں درخواست گزار کو سند/ڈگری جلد از جلد موصول ہو گی۔ قبل ازیںدرخواستوں پر اعتراضات کی اطلاع طلبہ کو بذریعہ ڈاک دی جاتی تھی جس پر کافی دن ضائع ہوتے تھے ،ْ نئے نظام کے تحت طلبہ اعتراضات موقع پر چیک کرکے انہیں فوری طور پردور کرسکیں گے جس سے وقت کی خاطر خواہ بچت ہوگی اور طلبہ کو اسناد بہت جلد موصول ہوں گے۔

(جاری ہے)

کنٹرولر امتحانات کے مطابق طلبہ کو پروویژنل اسناد ،ْ ٹرانسکرپٹس اور ڈگریوں کی معلومات کی فوری فراہمی کے لئے شعبہ امتحانات میں یونیورسل نمبر (051-111112468)کے ساتھ ایک الگ کال سینٹربھی قائم کردیا گیا ہے۔ اس کال سینٹر میں طلبہ کے فون دصول کرنے کے لئے 5۔کارکن صبح 8بجے سے شام 4۔بجے تک موجود رہیں گے۔ کال سینٹر اور ہیلپ ڈسک دونوں طلبہ کو امتحانات ،ْ اسناد اور ڈگریوں سے متعلق "ون ونڈو خدمات"فراہم کریں گے۔

یونیورسٹی کے وائس چانسلر ،ْ پروفیسر ڈاکٹر شاہد صدیقی" سٹوڈنٹس سپورٹ نظام" کی مضبوطی پر خصوصی توجہ دے رہے ہیں۔ انہوں نے طلبہ کو نزدیک ترین مقامات پر داخلہ فارم کی فراہمی سے لیکر امتحانات اور ورکشاپس میں شمولیت کے لئے رہائش گاہوں کے نزدیک ترین مقامات پر مراکز قائم کر دئیے ہیں۔ اسناد اور ڈگریوں کی معلومات کے لئے ایک مربوط اور منظم "آن لائن"نظام متعارف کیا گیا ہے۔

اس نظام کے تحت ملک بھر میں یونیورسٹی کے طلبہ اسناد اور ڈگریوں کے لئے اپنی درخواستوں پر کارروائی کے مراحل سے آگاہی حاصل کرسکتے ہیں ۔ علاوہ ازیں طلبہ کی جانب سے داخلہ فارم جمع کرانے اور اسناد کے لئے درخواستیں موصول ہوتے ہی یونیورسٹی نے درخواستوں کے موصول ہونے کی تصدیق کی اطلاعات دینا بھی شروع کر دیاہے ۔یہ اطلاع طلبہ کو بذریعہ موبایل ایس ایم ایس دی جاتی ہے۔

متعلقہ عنوان :