حیدرآباد: میاں بیوی اور تین بچوں کی لاشیں برآمد

اموات دم گھٹنے سے ہوئیں، پوسٹ مارٹم اور فرانزک رپورٹس آنے پر اصل وجہ سامنے آئیگی، پولیس حکام

بدھ 11 جنوری 2017 16:04

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 جنوری2017ء) حیدرآباد میں میاں بیوی اور انکے تین کمسن بچے گھر میں پر اسرار طور پر مردہ حالت میں پائے گئے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ اموات دم گھٹنے کے باعث ہوئیں۔

(جاری ہے)

معصوم شاہ کالونی میں گھر کی تیسری منزل میں ایک ہی خاندان کے پانچ افراد کی پراسرار ہلاکت، نیند کے دوران موت کی آغوش میں چلے گئے۔ پنتیس سالہ کفایت اللہ، اسکی بیوی شاہینہ اور تین بچے مردہ حالت میں پائے گئے۔ کفایت کی والدہ کے مطابق بدقسمت خاندان گیس ہیٹر لگا کر سویا تھا۔ ایس ایس پی کا کہنا ہے بظاہر لگتا ہے کہ اموات دم گھٹنے کے باعث ہوئیں۔ پولیس حکام کے مطابق پوسٹ مارٹم اور فرانزک رپورٹس آنے پر اصل وجہ سامنے آئے گی۔

متعلقہ عنوان :